BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 March, 2007, 11:55 GMT 16:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیری شاعر کے لیے ادب کا ایوارڈ

’جس تحریک کے نام اپنی پہلی کتاب منسوب کی وہ آج بھی جاری ہے‘
ہندوستان کا معروف گیان پیٹھ ایوارڈ مشہور کشمیری شاعر اور نقاد عبدالرحمٰن راہی کو دیا گیا ہے۔

تیس سال قبل اپنے پہلے ہی شعری مجموعہ کو ’کشمیر کی تحریک آزادی‘ کے نام کرنے والے راہی کو یہ اعزاز کشمیری زبان میں اعلیٰ شاعری اور زبان کی ترویج میں ان کی خدمات کے صلے کے طور پر دیا گیا ہے۔

ہندوستان کے صدر اے پی جے عبدالکلام انہیں یہ ایوارڈ خود دیں گے۔ تقریب کا تعین ابھی ہونا باقی ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں یہ ایوارڈ اُردو کے زمرے میں فراق گورکھپوری اورعلی سردار جعفری کو دیا گیا ہے اور رحمٰن راہی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کشمیری ہیں۔

عبدالرحمٰن راہی چھ مارچ اُنیس سو پچیس کو سرینگر کے ایک متوسط کنبے میں پیدا ہوئے۔ وہ انگریزی، فارسی، اُردو اور کشمیری زبانوں کے ماہر ہیں، تاہم ان کا زیادہ تر تخلیقی کام کشمیری زبان میں ہی موجود ہے۔

اپنی پیشہ ورانہ زندگی ایک کلرک اور بعد میں نامہ نگار کی حیثیت سے شروع کرنے والے رحمٰن راہی اُنیس سو ترپن میں لیکچرار تعینات ہوئے اور ترقی کرتے کرتے وہ کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ کشمیری کے سربراہ بن گئے۔ بیاسی سالہ راہی انیس سو پچاسی میں ریٹائر ہوگئے تھے تاہم وہ آج بھی شعر لکھتے اور مشاعروں میں شرکت کرتے ہیں۔

یہ پوچھنے پر کہ اپنی پہلی کتاب ’نوروز صبا‘ کو کشمیر کی تحریک آزادی سے منسوب کرنے کے پیچھے کیا فکر پنہاں تھی، تو راہی کاکہنا تھا: ’میں سمجھتا ہوں کہ ہم اپنی شناخت کے لیے صدیوں سے جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں اور جب تک ہم کشمیری زبان کو اس کا مقام نہیں دیں گے تب تک ہمارے لیے بھی ایک مخصوص مقام حاصل کرنا محال ہے‘۔

ان سے پوچھا گیا کہ اُنیس سو تیس کے آس پاس جو تحریک آزادی کشمیر میں جاری تھی، کیا وہ اُنیس سو سینتالیس میں تقسیم ہند کے ساتھ ختم نہیں ہوئی تو راہی نے کہا ’تب سے تو نیا مرحلہ اور نئے مسائل پیدا ہوگئے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ جس تحریک کے نام انہوں نے اپنی پہلی کتاب منسوب کی ہے وہ آج بھی جاری ہے تاہم ان کا اصرار ہے کہ کشمریوں کو مادری زبان کی حفاظت اور ترویج پر دھیان دینا ہوگا۔

 ’میں سمجھتا ہوں کہ ہم اپنی شناخت کے لیے صدیوں سے جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں اور جب تک ہم کشمیری زبان کو اس کا مقام نہیں دیں گے تب تک ہمارے لیے بھی ایک مخصوص مقام حاصل کرنا محال ہے۔
راہی

موجودہ حالات کے حوالے سے رحمٰن راہی کا کہنا ہے کہ ان کی شاعری پر روزانہ ہلاکتوں اور ’ظلم و ستم‘ کا کافی اثر رہا۔ انہوں نے چند شعر بیان کیے جو حالات کی عکاسی کرتے ہیں۔

کُس اوس کیازِ سہُ مورُکھ؟
تہِ لاش کوت کر ہس
ہتس کتھس چھہ کُنی کتھ
خبر ! تہ خاموش
ترجمہ :( کون تھا اور وہ کیوں قتل کیا گیا؟
پھر لاش کہاں گئی
سو باتوں کی ایک ہی بات
نامعلوم! اور پھر خاموشی)

راہی نے متعدد کتابوں پر تنقیدی تبصرے لکھے ہیں۔ انہوں نے کشمیری زبان کے رسم الخط کی بہتری میں بھی کافی کام کیا۔ ان شعری مجموعوں پر مشتمل درجنوں کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔وہ ایسے پہلے کشمیری استاد ہیں جنہیں کشمیر یونیورسٹی نے پروفیسر ایماریٹس کا درجہ دیا۔

کشمیری زبان سے متعلق سرکاری سرد مہری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے راہی نے کہا، ’اُنیس سو اکاون میں جب شیخ محمد عبداللہ ریاست کے وزیر اعظم تھے تو انہوں نے کشمیری زبان کو ریاست میں تدریس کا میڈیم بنانے کا اعلان کیا۔ دو سال بعد وہ جیل گئے تو ان کےساتھ کشمیری زبان بھی قید ہوگئی۔ وہ تو بائیس سال بعد رہا ہوگئے لیکن یہ زبان اب بھی مقید ہے‘۔

اسی بارے میں
فیض صاحب آچے میں
02 December, 2006 | آس پاس
دورِ حاضر کا بڑا شاعر
27 December, 2006 | پاکستان
خوشامد علمِ دریاؤ ہے
07 March, 2007 | قلم اور کالم
فروزندہ مہراد
08 March, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد