سرینگر میں میوزک آڈیشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سینکڑوں کشمیری نوجوانوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے موسیقی کے شو’انڈین آئیڈل‘ کے لیے آڈیشن یعنی آواز کا ٹیسٹ دیا ہے۔ آڈیشن بدھ کے دن سری نگر میں ہوا۔ بڑی تعداد میں لڑکیوں نے بھی اس آڈیشن میں حصہ لیا ہے جبکہ ایک شدت پسند جماعت ’المدینہ‘ نے آڈیشن میں حصہ لینے والوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ اس ’بیہودہ‘ پروگرام سے دور رہے ہیں۔ انڈین آئیڈل برطانیہ کی ایک مشہور شو ’پوپ آئیڈل‘ کی طرز پر پیش کیا جانے والا پورگرام ہے جس میں نئے گلوکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ انڈین آئیڈل گزشتہ دو سالوں سے ہندوستانی ٹی وی چینلوں پر دکھایا جا رہا ہے لیکن یہ پہلی بار ہے جب سونی ٹی وی چینل سری نگر میں آڈیشن منعقد کر رہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیرکو ایک روایتی معاشرہ تصور کیا جاتا ہے اور متعدد بار بعض اسلامی اتنہا پسند گرپوں نے بھی اپنے طرز کی اسلامی اقدار خاص کر اسلامی لباس کو طاقت کےزور پر عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس پس منظر کی وجہ سے سونی چینل کا آڈیشن اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
سونی ٹی وی چینل کے سربراہ شولا راجا چندرن نے صحافیوں سے کہا ’ ہم لوگ یہاں نیک خواہشات اور اس یقین کے ساتھ آئے ہیں کہ یہاں سے بھی اچھے ابھرتے ہوئے گلوکاروں کو منتخب کیا جائے۔‘ بارش کے باوجود ’شیر کشمیر انٹر نیشنل کنونشن کمپلیکس‘ میں بدھ کی صبح تہوار جیسا ماحول تھا۔ ایک خاتون نے، جو اپنی بہن کا انتظار کر رہی تھیں جو آڈیشن کے لیےگئی تھیں، بی بی سی کو بتایا ’میں سونی ٹی وی چینل کے اس قدم کی تعریف کرتی ہوں کیونکہ اس سے کشمیری جوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے اور کشمیر کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا، یہ ایک اچھی شروعا ت ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کا کام اس طرح کے پروگرام میں رخنہ ڈالنے کا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا ’بعض افراد آزادی چاہتے ہیں یہ بالکل مختلف معاملہ ہے، ہر شخص اپنی شخصیت، خصوصی شناخت اورمعاشرے میں اپنا ذاتی مقام حاصل کرنا چاہتا ہے اس کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے۔‘ بہت سی لڑکیاں آڈیشن کے لیے نااہل قرار دیے جانے کے بعد میڈیا سے مخاطب ہوئیں۔ صائمہ ، جسے کم عمر ہونے کے سبب نا اہل قراردے دیا گيا تھا، اپنی برقعہ پوش دادی کےساتھ آئی تھیں۔ ان کی دادی نے کہا ’میں چاہتی تھی کہ میری پوتی اس مقابلے میں حصہ لے۔‘ گز شتہ برس ہی سری نگر کے قریب کے شہر کے قاضی توقیر نے سونی ٹی وی چینل کے ایک دوسرے پروگرام ’فیم گروکول‘ میں کامیابی حاصل کی تھی جس سے وادی کے نوجوانون کو اس پروگرام میں حصہ لینے کے لیے کافی حوصلہ ملا ہے۔ معراج احمد جو آڈیشن میں نا اہل قرار دیے گیے ہیں نے بی بی سی کو بتایا کہ یہاں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور سونی ٹی وی چینل اس ٹیلینٹ کو دنیا کے سامنے نمایاں کررہا ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر: مظاہرے میں متعدد زخمی14 February, 2007 | انڈیا کشمیر میں تصادم، دو فوجی ہلاک 29 January, 2007 | انڈیا یوم جمہوریہ، کشمیر میں کرفیو؟25 January, 2007 | انڈیا زی ٹی وی، ماڈلز: عریانیت کا مقدمہ 30 June, 2006 | انڈیا سرینگر میں کیبل ٹی وی دوبارہ بند12 May, 2006 | انڈیا کشمیر میں ٹی وی کیبل سروس بند 10 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||