BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 February, 2007, 11:45 GMT 16:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اب سامعہ کا جہیز نہیں پہنچے گا‘

ناصر کی بیوی ہمّت کرکے سامعہ کے والد کو کراچی فون ملاتی ہیں
’رضائياں ، سوٹ ، تکیے، زیور سب کچھ خریدا تھا۔ اگر جہاں آرا پاکستان پہنچ جاتیں تو سامعہ کی شادی طے کر دیتیں۔ لیکن نہ تو وہ خود پہنچ سکیں اور نہ ہی سامعہ کا جہیز‘۔

اتر پردیش کے رام پور شہر سے پانی پت پہنچنے والے ناصر علی خان یہ کہتے کہتے بچّوں کی طرح رو پڑے۔ جہاں آرا کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔ آنسوں ہیں کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔

ناصر کہتے ہیں’ہم نے کراچی فون کیا ہے اور پوچھا ہے کہ لاش کا کیا کریں۔ وہ کہيں گے تو پاکستان لے جائیں گے نہیں تو انہیں رام پور میں ہی دفن کردیا جائے گا‘۔

ناصر علی خان کی سگی بہن جہاں آراء اپنی بیٹی کا جہیز خریدنے ہندوستان آئی تھیں اور سارا سامان خرید کر واپس پاکستان جا رہی تھیں لیکن نہ تو وہ پہنچیں اور نہ ہی سامعہ کا جہیز۔

وہ جہیز اور ساتھ ہی اس خاندان کی تمام خوشیاں سمجھوتہ ایکسپریس کے دھماکوں کی نذر ہوگئیں۔

ناصر کی بیوی ہمّت کرکے لاش کی شناخت کے بعد سامعہ کے والد مبارک علی سے بات کرنے کے لیے کراچی فون ملاتی ہیں۔

ناصر
ہلاک ہونے والی جہاں آراء کے بھائی ناصر علی خان

فون پر ان کا کہنا تھا ’ہماری ہی قسمت خراب تھی۔ ہم کیا جانتے تھے کہ وہ پاکستان پہنچ ہی نہیں پائیں گی ۔ ہم انہیں دو دن اور روک لیتے‘ ۔

اس اندوہناک خبر سے توجہ ہٹانے کے لیے وہ بات کا موضوع بدل دیتی ہیں۔ ناصر کی بیوی فون پر سامعہ سے کہتی ہیں’تمہارے لیے ہم نے قیمتی سوٹ بھیجے تھے، عروج کے لیے بھی زیور تھے۔ گھر کے پردے تھے۔ جہیز کے پردے تھے۔ کپڑے وغیرہ سب کچھ تھے۔ تم پریشان نہ ہونا سب کا خیال رکھنا‘۔

کسی کو نہیں پتہ کہ دوسری طرف سے سامعہ نے کیا کہا یا پھر وہ کچھ کہہ بھی پائی کہ نہیں ۔ جہیز تو ایک طرف، اب اس کی ماں بھی اب کبھی اس کے پاس نہیں پہنچ سکیں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد