شلپا کی جیت پر ملا جلا ردعمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے برطانوی شو ’بگ برادر‘ میں فتح مند ہونے کے بعد ہندوستان میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ بعض افراد اسے نسل پرستی پر فتح قرار دے رہے ہیں تو بعض کا کہنا کہ شو کے دوران نسل پرستی کے تنازعے کے بعد پیدا ہونے والی ہمدردی کے بنا پر شلپا فتحیاب ہوئی ہیں۔ انہیں یہ کامیابی ٹی وی شو کے ناظرین کے ووٹوں کی بنا پر حاصل ہوئی اور شلپا کو 63 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ اس شو میں مبینہ طور پر نسل پرستی کے بعض ریمارکس پر ہونے والے تنازعے کے بعد اس میں بھارتی عوام کی دلچسپی بڑھ گئی تھی۔ ہندستان کے دارالحکومت دلی سے شائع ہونے والے تمام اخباروں نے اداکارہ شلپا کی کامیابی پر سرخیاں لگائی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ برطانوی شو کی طرز پر ہندوستان میں بھی ایک ریلیٹی شو ’بگ باس‘ دو روز قبل ہی ختم ہوا ہے۔ لیکن یہ شوملک میں زیادہ مقبولیت حاصل نہیں کر سکا جبکہ شلپا کو برطانوی شو میں نام، شہرت اور پیسے سبھی خوب ملے ہیں۔ ’بگ باس‘ شو میں کامیاب ہونے والے بالی ووڈ کےاداکار راہل رائے کا کہنا ہے کہ شلپا کے حوصلے کی داد دینی ہوگی کیوں کہ شلپا نے نسلی تفریق کے برتاؤ کےباوجود ہمت نہیں ہاری اور فاتح رہیں۔ انہوں نے کہا ’شلپا نے نسلی ریمارکس کسنے والوں کو معاف کرکے ہندوستانی تہذیب کی رواداری کا ثبوت دیا ہے۔‘ ہندی فلموں کے ہدایت کار شیام بنیگل نے کہا کہ وہ شلپا کی جیت سے کافی خوش ہیں۔ بینک میں کام کرنے والے آفتاب عالم کا کہنا ہے’ ہم ایک غیر معیاری شو میں شلپا کی کامیابی سے خوش نہیں ہیں انہیں اپنے فلمی کیریئر پر توجہ دینی چاہیۓ۔‘ ایک بلاگر کا کہنا تھا کہ وہ پیسے اور مقبولیت کے لیے برطانیہ گئیں اور انہوں نے وہ سب حاصل کیا ہے اس میں خوشی کی بات کچھ بھی نہیں ہے۔ شلپیا کا فلمی کیریئر ان دنوں بہت اچھا نہیں چل رہا تھا۔ اس شو میں ان کی کامیابی کے بعد بالی وووڈ میں ہی نہیں ہالی ووڈ اور اسپین و سنگاپور سے بھی انہیں فلم کے آفر آ رہے ہیں۔ | اسی بارے میں شلپا شیٹی بگ برادر جیت گئیں28 January, 2007 | آس پاس جیڈ کی انڈین ویزا کی درخواست 24 January, 2007 | فن فنکار گجرات،جیڈ پرفیوم کی بوتلیں بنانے کا کام بند23 January, 2007 | فن فنکار جیڈ گوڈی بِگ برادر سے آؤٹ19 January, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||