BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 January, 2007, 15:44 GMT 20:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سماج وادی پارٹی سے اتحاد ختم‘

 وزیراعلی ملائم سنگھ
’سبھی استعفے وزیراعلی ملائم سنگھ کو بھیج دیے جائیں گے‘
بھارت کی ریاست اتر پردیش کی ریاستی حکومت کی حلیف جماعت راشٹریہ لوک دل نے حکمران سماج وادی پارٹی کے ساتھ اپنے اتحاد کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سبھی وزراء سے استعفے لے لیے ہیں۔

راشٹریہ لوک دل کے صدر اجیت سنگھ نے ایک نیوز کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ’ملائم سنگھ یادو کابینہ میں وریندر سنگھ ، کوکب حمید اور سوامی اومویش سے استعفی لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آبپاشی کمیشن کی چیر پرسن انورادھا چودھری سے بھی استعفی لیا گیا ہے‘۔

مسٹر سنگھ نے مزید کہا ’سماج وادی پارٹی سے ہمارا اتحاد ٹوٹ چکا ہے اور سبھی استعفے وزیراعلی ملائم سنگھ کو بھیج دیے جائیں گے اور حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے سلسلے میں اگلے ہفتے مجلس عاملہ میں غور کیا جائے گا‘۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ قدم گنّے کے کسانوں کو سرکار کی طرف سے 200 روپے فی کونٹل کے بجائے صرف 122 روپے قیمت دیے جانے کے خلاف اٹھایا گیاہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ’ استعفٰی دینے کا فیصلہ قطعی ہے اور اسے واپس نہیں لیا جائےگا‘۔

دریں اثنا کانگریس نے کہا ہے کہ مذکورہ استعفوں کے بعد ملائم سنگھ کی حکومت اقلیت میں آ گئی ہے اور اب وزيراعلٰی کو فورا استعفی دے دینا چاہيے۔

اتر پردیش میں کانگریس پارٹی کے ترجمان اکھیلیش پرتاپ سنگھ نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا’وزیراعلٰی کواب ایک پل بھی اقتدار میں رہنے کا حق نہیں ہے‘۔

 سماج وادی پارٹی سے ہمارا اتحاد ٹوٹ چکا ہے اور سبھی استعفے وزیراعلی ملائم سنگھ کو بھیج دیے جائیں گے اور حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے سلسلے میں اگلے ہفتے مجلس عاملہ میں غور کیا جائے گا۔
اجیت سنگھ

حال ہی میں ریاست کی میرٹھ یونیورسٹی کی ایک لیکچرار کویتہ رانی کی گمشدگی اور ان کے مبینہ طور پر قتل کے معاملے میں اپنا نام آنے کے بعد راشٹریہ لوک دل کے ایک وزیر بابو لعل نے بھی گزشتہ دونوں ملائم کابینہ سے استعفی دے دیا تھا۔

اتر پردیش کی موجودہ اسمبلی میں راشٹریہ لوک دل کے 15 ممبران ہیں اور ابھی حال تک ملائم سنگھ کابینہ میں اس کے پانچ اراکین بھی شامل تھے۔

ملائم سنگھ حکومت پر یہ نئی پریشانی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب اتر پردیش کے نوئيڈا شہر میں ایک گھر سے 17 انسانی ہڈیوں کے ڈھانچے برامد ہوئے ہیں۔ اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد ملائم سنگھ یادو کی حکومت کو مختلف حلقوں سے سخت نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد