کشمیرمیں چار شدت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں چار شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں دو مختلف جھڑپوں کے دوران ہوئیں ہیں۔ فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے چار شدت پسندوں میں المنصورین گروپ کا ایک لیڈر بھی شامل ہے۔ کرنل ایچ جنیجا کے مطابق فوج نے سوپور علاقے کے ڈنگرپورا گاؤں میں المنصورین تنظیم کے لیڈر اساما پہلوان سمیت انکے گروپ کے ضلع کمانڈر ابو عثمان کو بھی ہلاک کردیا ہے۔ کرنل جنیجا کا کہناہے کہ فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب اتوار کی صبح فوج نےعلاقے میں تلاشی شروع کی۔ اس واقعے کے متعلق شدت پسند تنظیم المنصورین کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ کرنل جنیجا کے مطابق ایک دیگر واقعے میں فوج نے سری نگر کے پٹّن قصبے میں دو شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ واقعہ سنیچر کے روز پیش آیاتھا۔ اس جھڑپ میں جی ایس سرنا نامی ایک ہندوستانی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر: مزید ایک فوجی کی’خودکشی‘18 December, 2006 | انڈیا کشمیر جھڑپ: بھارتی فوجی ہلاک23 December, 2006 | انڈیا کشمیر : جھڑپ میں دو شہری ہلاک22 December, 2006 | انڈیا کشمیر میں’البدر کا کمانڈر‘ ہلاک15 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||