بارودی سرنگ پھٹنے سےچار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریاست چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ ضلع میں ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ جمعرات کو پولم پلّی گاؤں میں پیش آيا ہے۔ پولیس کے ایک سینئر اہلکار آر کے وج نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کے اہلکار گاؤں والوں کو ایک ٹریکٹر میں نزدیکی کمیپ میں لے جا رہے تھے۔ ان دیہاتیوں کو پولیس نے خصوصی طور پر ماؤنوازوں سے لڑنے کے لیے تربیت دی ہے۔ اس علاقے میں ایسے باشندوں کو ’خصوصی پولیس افسر‘ کہا جاتا ہے۔ پولم پلّی میں گاؤں والوں کو تربیت دینے کے لیے ایک کیمپ بھی موجود ہے۔ پولیس نے اس واقعے کے پیچھے ماؤنواز باغیوں کا ہاتھ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق ’میزو بٹالین‘ سے ہے۔ ماؤنواز باغیوں سے نمٹنے کے لیے اس بٹالین کو نیم فوجی دستوں اور مقامی پولیس کی مدد کے لیے ملک کی شمال مشرقی ریاست سے بلایا گیا ہے۔ ریاست چھتیس گڑھ کے سولہ میں سے آٹھ اضلاع میں ماؤنواز باغی سرگرم ہیں۔ | اسی بارے میں انڈیا: ’تیرہ ماؤ نواز باغی ہلاک‘09 June, 2006 | انڈیا پولیس جھڑپ میں ماؤ نواز لیڈر ہلاک17 June, 2006 | انڈیا ماؤ نواز باغیوں کا حملہ، 26 ہلاک17 July, 2006 | انڈیا جھارکھنڈ: تیرہ پولیس اہلکار ہلاک02 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||