BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 December, 2006, 09:55 GMT 14:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جیل ہنگامے میں درجنوں زخمی

تلاشی کے بعد آہستہ آہستہ قیدیوں کو واپس ان کے کمروں میں بھیجا جا رہا ہے (فائل فوٹو)
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جموں کی ایک جیل میں قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ميں کم از کم بیس پولیس اہلکار اور بارہ قیدی زخمی ہوگئے ہیں۔

اتوار کے روز جموں شہر کے نزدیک کوٹ بہلول جیل میں تقریبا تین سو قیدی اپنے کمروں سے باہر نکل کر لوہے کی سلاخیں اور پتھر لیے جیل کی چھت پر چڑھ گئے۔قیدی چھت سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کر رہے تھے اور جیل انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

اس جیل کے بیشتر قیدی مبینہ شدت پسند ہیں اور وہ جیل کے سخت ضوابط کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

حال ہی میں خفیہ ادارے نے جیل کے اندر موجود شدت پسند قیدی اور ایک جرائم پیشہ قیدی کے پاس سے موبائل کے ’سِم کارڈ‘ برآمد کیے تھے۔

پولیس کے ایک سینئر اہلکار ایس پی وید نے بتایا ہے کہ جب پولیس نے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی تو قیدیوں نے ان پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا جس میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

مسٹر وید کے مطابق ’حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کو آنسو گیس کا استمعال کرنا پڑا اور ہوا میں گولیاں چلانی پڑیں۔‘

مسٹر وید نے بتایا ہے کہ تلاشی کے بعد آہستہ آہستہ قیدیوں کو واپس ان کے کمروں میں بھیجا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں
جموں میں خونریز جھڑپ
10 October, 2006 | انڈیا
جموں: چار ہندو ہلاک
13 July, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد