پولیس افسر کو سزائے موت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں عدالت نے پولیس حراست میں ایک شخص کی موت ہونے کے جرم میں ایک سینئر افسر کو موت کی سزا سنائی ہے۔ دلی پولیس کے سابق اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آر پی تیاگی کو پولیس تحویل میں ایک شخص کو مار مار کر ہلاک کرنے کا مجرم پایا گیا ہے۔ یہ واقعہ بیس برس قبل کا ہے ۔ مہندر کمار نامی ایک شخص کو پولیس حراست میں تیاگی نے اتنا مارا تھا کہ بعد میں ان کی موت ہوگئی تھی۔ عدالت نے تیاگي پر پچاس ہزار ورپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور انکی معافی کی وہ عرضی بھی مسترد کردی جس میں انہوں نے اپنی دراز عمری اور بیماری کا عذر پیش کیا تھا۔ اسی معاملے میں دو دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی ایک اور تین برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ کے پی سنگھ اور تیج سنگھ اس جرم کے مرتکب پاۓ گئے کہ انہوں نے اپنے افسر کو بچانے کے لیے ثبوت مٹانے کی کوشش کی تھی۔ اگست انیس سو ستاسی میں مہندر کمار کا ایک پولیس کانسٹبل سے جھگڑا ہوگیا تھا۔ اس جرم میں پولیس انہیں گرفتار کرکے تھانے لائی اور اس قدر پٹائی کی کہ انہیں ہسپتال لے جانا پڑا جہاں انکی موت ہوگئی۔ | اسی بارے میں اڑیسہ: گولی سے پولیس افسر ہلاک24 October, 2006 | انڈیا مالیگاؤں: دھماکوں کے پیچھے کون؟11 September, 2006 | انڈیا بھیونڈی: دو پولیس اہلکار جل کر ہلاک06 July, 2006 | انڈیا پولیس: مبینہ بدسلوکی پرتحقیقات02 September, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||