اڑیسہ: گولی سے پولیس افسر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکار کی بندوق اتفاقی طور پر چل جانے سے پولیس کے ایک سینئر افسر ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل حکام نے کہا تھا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس جسوندر سنگھ ضلع رایاگاڈا میں مشتبہ ماؤ باغیوں کے حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریاست کے پولیس چیف نے بی بی سی کو بتایا کہ اس واقعے میں ماؤ باغی ملوث نہیں ہیں۔ ہلاک ہونے والے پولیس افسر جسوندر سنگھ ماؤ باغیوں کے خلاف آپریشن کے سربراہ تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جو مسٹر جسوندر باغیوں کے ایک قیدی سے تفتیش کے لیئے جا رہے تھے۔ پہلے اطلاعات تھیں کہ کچھ لوگوں نے مسٹر سنگھ کی گاڑی کو روکا اور ان سے مذہبی چندہ دینے کو کہا مگر ان کے چندہ دینے سے انکار پر ان افراد نے ان کے سر میں گولی مار دی۔ اس واقعے کے دوران مسٹر سنگھ کے ساتھ ان کا ڈرائیور اور دو باڈی گارڈ بھی موجود تھے۔ جن میں سے ایک اس واقعے میں زخمی ہو گیا ہے۔ اڑیسہ کے پولیس چیف مسٹر پٹنائیک نے بتایا کہ ’ہمیں اس حادثے میں پیش آنے والی جزیات کے حوالے سے شبہات تھے۔ مسٹر سنگھ کے باڈی گارڈز کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی جا رہی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ دورانِ تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ باڈی گارڈز کے پاس موجود دو بندوقوں میں سے ایک کے اتفاقی طور پر چل جانے سے مسٹر سنگھ کی ہلاکت ہوئی ہے۔ تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ مسٹر سنگھ کے ساتھ موجود سکیورٹی گارڈز کی بندوق کے اتفاقی طور پر چل جانے کی کیا وجہ تھی۔ | اسی بارے میں پولیس، کسانوں کی جھڑپیں، کرفیو17 October, 2006 | انڈیا باغیوں کی فائرنگ، پولیس افسر ہلاک23 October, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے، پولیس بھی مجرم 26 September, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||