باغیوں کی فائرنگ، پولیس افسر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست اڑیسہ کے دارالحکومت بھونیشورکے نزدیک مبینہ طور پر ماؤ نواز باغیوں نے جنوب مشرقی رینج پولیس کے ڈی آئی جی کو ہلاک کر دیا ہے۔ اڑیسہ کے داخلہ سکریٹری ترن کانتی مشرا نے ڈی آئی جی جسوندر سنگھ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’فی الوقت شک ماؤ نواز باغیوں پر کیا جا رہا ہے۔‘ حملہ آوروں نے ڈی آئی جی پر دو گولیاں چلائیں جن میں سے ایک ان کے سر میں لگی، جس سے ان کی موت ہو گئی۔ اڑیسہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے ڈی آئی جی کی موت پر گہرا افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ’جن لوگوں نے یہ کاروائی کی ہے انہیں پکڑنے کے لئے پورے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی ہے۔‘ پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسٹر سنگھ بھونیشر سے پدم پورا پولیس سٹیشن کا دورہ کرنے جار رہے تھے۔ اور چشم دیدگواہوں کے مطابق راستے میں ہی مبینہ طور پر ماؤنواز باغیوں نے مسٹر سنگھ کو گھیر لیا اور ان پر گولیاں چلانی شروع کر دیں۔ حملے میں مسٹر سنگھ کے علاوہ ان کا باڈی گارڈ بھی ہلاک ہو گیا۔ اس کے علاوہ مسٹر سنگھ کے ساتھ موجود مزید دو افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں رائے گڑھ ضلع کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کوراپٹ ، ملکنگیری اور گجاپتی ضلعوں میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اڑیسہ کو ریاست آندھرا پردیش سے جوڑنے والے تمام راستے بند کر دیئے گئےہیں۔ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے بڑے پیمانے پر آس پاس کے جنگلات میں بھی تلاش ہو رہی ہے۔ | اسی بارے میں اڑیسہ: لاشوں سے ہائی وے بلاک 03 January, 2006 | انڈیا اڑیسہ: 13 لاشوں سے ہائی وے بلاک03 January, 2006 | انڈیا ’نچلی ذات کی خواتین پر ظلم‘24 September, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||