اڑیسہ: لاشوں سے ہائی وے بلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشرقی ریاست اڑیسہ میں فولاد کا کارخانہ بنانے کے ایک منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے سینکڑوں قبائلیوں نے لاشوں سے ایک ہائی وے کو بلاک کردیا ہے۔ یہ لاشیں ان تیرہ افراد کی ہیں جو پولیس اور قبائلیوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی تھا۔ یہ جھڑپیں پیر کے روز تب پیش آئیں جب پولیس نے تیر کمان سے لیس لگ بھگ آٹھ سو قبائیلی مظاہرین کو روکنے کی کوشش کیں۔ منگل کے روز کارخانے کی مخالفت کرنے والے تیر کمان سے لیس مظاہرین نے کئی لاشوں سے ہائی وے کو بند کردیا۔ مظاہرین کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک راستہ روکے رکھیں گے جب تک حکومت کارخانے کا منصوبہ ختم نہیں کردیتی۔ فولاد کا یہ کارخانہ ریاستی دارالحکومت بھوبنیشور کے شمال میں ایک سو کلومیٹر کی دوری پر کلینگانگر میں بننے والا ہے۔ | اسی بارے میں پولیس فائرنگ سے 13 قبائلی ہلاک03 January, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||