اڑیسہ: 13 لاشوں سے ہائی وے بلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی ریاست اڑیسہ میں پولیس اور قبائلیوں کےدرمیان جھڑپوں میں تیرہ قبائلی ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوکاد کے ایک کارخانے کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے ان احتجاجی قبائلیوں نے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں سے ہائی وہ بلاک کر دی ہے۔ پولیس اور قبائلیوں کے درمیان یہ جھڑپیں پیر کو اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس نے تیر کمان سے لیس آٹھ سو کے لگ بھگ قبائلی مظاہرین کو فولاد کارخانے کے خلاف احتجاج سے روکنے کوشش کی۔ قبائلی کلینگانگر میں فولاد کا کارخانہ بنانے کے ایک منصوبہ کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں ایک پولیس والا بھی ہلاک ہوا ہے۔ فولاد کا یہ کارخانہ ریاستی دارالحکومت بھوبھنیشور کے شمال میں ایک سو بیس کلومیٹر کے فاصلے پر بنایا جا رہا ہے۔ پولیس نے پہلے احتجاج کرنے والے قبائلیوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کا استعمال کیا لیکن جب احتجاج کرنے والے اور مشتعل ہو گئے تو پولیس نے فائرنگ شروع کر دی۔ اب قبائلی ہلاک ہونے والوں کی لاشیں لے کر دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک ریاستی وزیرِاعلیٰ وہاں نہیں آتے اور کارخانہ نہ بنانے کی یقین دہانی نہیں کراتے وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ | اسی بارے میں ’نچلی ذات کی خواتین پر ظلم‘24 September, 2005 | انڈیا بہار: باغیوں کا حملہ،20 ہلاک24 June, 2005 | انڈیا بہار انتخابات اور نکسلی تحریک24 January, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||