کینیا نے دلی ہاف میراتھن جیت لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینیا کے اتھلیٹ فرانسس کپی واٹ نے دلی کی ہاف میراتھن جیت لی ہے۔ فرانسس نے اکیس کلو میٹر کی دوڑ ایک گھنٹہ چالیس سیکنڈ میں پوری کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ زمبابوے کے گوڈ ورتھ دوسرے نمبر پر رہے اور کینیا ہی کے اتھلیٹ جان کوری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے زمرے میں بھی کینیا نے ہی بازی جیتی اور کینیائی اتھلیٹ لینتھ چپکیری اکیس کلومیٹر کی دوڑ ایک گھنٹہ نومنٹ تینتالیس سیکنڈ میں پوری کر کے اول نمر پر رہیں۔ ایتھوپیا کی اتھلیٹ ایکاسو دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ کینیا کی ڈرڈون نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔ دلی میں اس ہاف میراتھن کا اہتمام ایک موبائیل فون کمپنی ’ ہچ‘ نے دوسری بار کیا تھا۔ اس میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیا تھا اور دنیا بھر سے تقریبا چالیس بہترین دوڑنے والے کھلاڑیوں نے اس میں شرکت کی ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو بھی دوڑ میں شامل تھے۔ اسکے علاوہ بالی وڈ کی بعض نامی گرامی ہستیوں نے بھی اس دوڑ میں حصہ لیا۔ | اسی بارے میں شوکت علی گولڈ میڈل کے لئے پرعزم13 October, 2006 | کھیل اظہر کو بی سی سی آئی کا اعزاز 13 October, 2006 | کھیل ’بلے پر آئے تو سب بالر اچھے لگتے ہیں‘12 October, 2006 | کھیل ’انڈیا کھلاڑیوں کے تحفظ کویقینی بنائے‘11 October, 2006 | کھیل انڈین ٹی وی، تبصرے کیلیئےانضی11 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||