BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیکس ملزمان کو رمضان رعایت
کشمیر
ملزمان کے خلاف کشمیر میں سخت مظاہرے ہوئے تھے۔
ہندوستان میں چندی گڑھ کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ کشمیر سیکس سکینڈل میں ملوث ملزمان کو ماہ رمضان کے بقیہ دنوں کے لیئے سری نگر لیجائے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

آجکل چندی گڑھ میں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے والے ان ملزمان پر، جن میں سینئر سیاستدان، سرکاری افسران کے علاوہ کچھ اور بااثر افراد بھی شامل ہیں، الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر نوجوان کشمیری لڑکیوں کو طوائفیں بننے اور جنسی فلموں میں کام کرنے پر مجبور کرتے رہے ہیں۔

عدالت نے مذکورہ رعایت ملزمان کی اس مشترکہ درخواست کے جواب میں دی ہے جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ انہیں اسلامی مقدس مہینے کے بقیہ دن اور عید اپنے گھرانوں اور دوستوں کے ساتھ گزارنے کی اجازت دی جائے۔

سری نگر جانے کی اجازت چاہنے والے تیرہ میں سے نو ملزمان کو عارضی طور پر سری نگر جیل میں منتقل کیا جائے گا اور پھر عید کے بعد تین نومبر کو مقدمے کی کارروائی دوبارہ شروع ہونے پر واپس چندی گڑھ لایا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد