انڈیا: ڈینگو بخار سے پچیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں ڈینگو بخار کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ہسپتالوں میں روز نئے مریض داخل ہو رہے ہیں۔ اب تک اس وائرل بخار سے کم از کم پچیس افراد کے ہلاک ہو نے کی خبر ہے۔ دارلحکومت دلی کے سب سے بڑے ہسپتال آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف مڈيکل سائنسز میں بدھ کو ڈینگو کے کم از کم سولہ نئے مریض داخل کیئے گئے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق صرف دلی میں اس بخار سے پانچ سو سے زیادہ افراد متاثر ہیں اور ان میں سے ایک بڑی تعداد ہسپتال میں داخل ہے۔ حکام نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیئے ایک ہنگامی میٹنگ کی تاہم دلی کی حکومت نے اسے ابھی وبائی حالت قرار دینے سے گریز کیا ہے۔ صحت کے مرکزی وزیر اے رام ڈاس نے کہا ہے کہ شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور صورت حال رفتہ رفتہ قابو میں آرہی ہے۔ ڈینگو بخار گزشتہ کئی دنوں سے اتر پردیش ، راجستھان ، مہاراشٹر ، پنجاب اور ہریانہ جیسی ریاستوں میں پھیلا ہوا ہے اور اس سے اب تک پچیس سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ صرف دلی میں اس بخار سے چودہ لوگوں کی جانیں گئي ہیں۔ اس دوران متاثرہ ریاستوں میں اس بیماری پر قابو پانے کے لیئے ہنگامی انتظامات کئے جا رہے ہيں۔ تجزیے اور جانچ کے لیئے متعدد طبی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ حکام شہریوں سے اپیل کر رہے ہيں کہ وہ اپنے گھروں کے آس پاس صفائی رکھیں اور گندا پانی جمع نہ ہونے دیں۔ کیوں کہ یہ مچھر گندے پانی میں ہی پیدا ہوتے اور پھیلتے ہیں۔ | اسی بارے میں ممبئی: وبائی امراض سےسّتر ہلاک 12 August, 2005 | انڈیا ’بیماریاں، صورت حال نہیں چھپائی‘11 December, 2005 | پاکستان حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز05 December, 2005 | پاکستان بھارت: برڈ فلو گجرات پہنچ گیا 25 February, 2006 | انڈیا ایڈز کے پھیلاؤ میں کمی30 March, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||