بھارت: برڈ فلو گجرات پہنچ گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں ریاست مہاراشٹر کے بعد برڈ فلو کا وائرس گجرات بھی پہنچ گیا ہے۔ حکام نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سورت کے جن پولٹری فارمز کے چکنز کی خون کی جانچ کی گئی ہے ان میں برڈ فلو وائرس کے ثبوت ملے ہیں۔ گجرات میں مویشیوں کی افزائش کےمحکمے کے سیکریٹری ڈی کے راؤ نے کہا ہے کہ جانچ کے لیے جن تیرہ مرغیوں کے نمونے بھیجے گیے تھے ان میں سے دو میں برڈ فلوملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ اتچّل علاقے کے پولٹری فارم سے جن مرغیوں کے نمونے لیبارٹری بھیجے گیے تھے’ ان میں سے دو میں برڈ فلو وائرس پایا گیا ہے ‘۔ لیکن حکام کا کہنا ہے کہ اس سے بہت زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دونوں پولٹری فارمز کی مرغیوں کو ختم کر دیا گيا ہے۔ مسٹر راؤ کا کہنا تھا کہ ایسی تمام احتیاطی تدبیریں کی گئی ہیں جس سے برڈ فلو کو پرندوں یا انسانوں میں پھیلنے سے روکا جا سکے۔ گجرات کا سورت شہر اپنی تجارتی سرگرمیوں کے سبب مصروف ترین شہر ہے اور برڈ فلو کے تازہ واقعات اسی علاقے میں رونما ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وباء سے بچنے کے لیے شہری انتظامیہ کو خاص ہدایات دی گئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں سب سے پہلے برڈ فلو کا پتہ چلا تھا۔ مہاراشٹر کے متاثرہ علاقوں کے پولٹری فارمز کی تقریباً سبھی مرغیوں کو مار دیا گيا ہے۔ گجرات میں بھی یہ کارروائی شروع کی گئی تھی اور اس میں مزید تیزی پیدا کردی گئی ہے۔ |
اسی بارے میں ’برڈ فلوکی رپورٹ عام کی جائے‘ 22 February, 2006 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||