اسیت جولی چندی گڑھ |  |
 | | | مرنے والے پرندوں کے پوسٹ مارٹم کیے گئے |
بھارت کی شمالی ریاست ہریانہ میں حکومت نے کہا ہے کہ بہت سے جنگلی مور اور فاختایں کیڑے مار ادویات کے زہر کی وجہ سے مردہ پائی گئی ہیں۔ جنگلی حیات کے چیف وارڈن آر ڈی جکاتی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سات موروں اور دو فاختاؤں کے پوسٹ پارٹم کیے گئے ہیں جن سے تصدیق ہوئی ہے کہ یہ پرندے برڈ فلو کے وائرس ’ایویان‘ کی وجہ سے نہیں مرے ۔ ان کا کہنا ہے کہ موروں کی ہلاکت ضلع کرنال میں گنے کے ایک کھیت کے قریب ہوئی۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ضلع بھوانی میں مرنے والے کئی پرندوں کا معائنہ نہیں کیا جا سکا کیونکہ انہیں گاؤں کے کتوں نے کھا لیا تھا۔ |