BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 February, 2006, 07:43 GMT 12:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریت سے برڈ فلو کے خلاف مہم
پوری کے ساحل پر بنائی گئی مورتی
پوری کے ساحل پر ریت سے بنائی گئی مورتی
بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحلی شہر پوری میں ایک مجسمہ ساز نے برڈ فلو کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے ریت سے مرغے کی ایک بڑی مورتی بنائی ہے۔

مجسمہ ساز سدرشان پاٹنیک اس سے پہلے تاج محل اور سونامی کی مورتیاں بنا کر ریت کے مجسمے بنانے میں شہرت حاصل کر چکے ہیں۔

انہیں ریت کا یہ مرغا بنانے میں پانچ گھنٹے کا وقت لگا اور اس عمل میں آٹھ ٹن ریت استعمال ہوئی۔ سینچر کو مہاراشٹر کے شہر نواپور میں برڈ فلو کا پہلا کیس منظر عام پر آیا تھا۔

سدرشان پاٹنیک نے رائٹرز نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ ریت کا مجسمہ بنیادی طور پر لوگوں میں شعور پیدا کرنے کے لیے ہے کیونکہ بہت سے لوگ اس کے بارے میں علم نہیں رکھتے اور ساحل ایسی جگہ ہے جہاں بہت سے مقامی اور غیر ملکی سیاح آتے ہیں‘۔

ایک سیاح ونکت رامن کا کہنا تھا کہ ’جس انداز سے انہوں نے یہ مجسمے بنائے ہیں ان سے مطلوبہ پیغام بالکل صحیح طریقے سے پہنچ رہا ہے۔ یہ لوگوں تک بات پہنچانے کا بہت اچھا طریقہ ہے‘۔

اس مجسمے کو ساحل پر بنایا گیا ہے اور اس کے ساتھ برڈ فلو سے خبردار کرنے والے پوسٹر بھی آویزاں ہیں۔ پاٹنیک اور ان کے ساتھیوں نے مرغے کے ساتھ ریت کی مرغیاں اور انڈے بھی بنائے ہیں۔

تفصیلات: برڈ فلو
برڈ فلو کب، کہاں، کیسے اور کیوں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد