BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 September, 2006, 11:44 GMT 16:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف کی کتاب: واجپئی حیرت میں

پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات ہماری حکومت کی پہلی ترجیح تھی: واجپائی
ہندستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے کہا ہے کہ آگرہ کانفرنس کی ناکامی کے متعلق پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف نے جو بھی کچھ لکھا ہے اس پر انہیں حیرت ہے۔ انہوں نے کہا: ’ کسی نے جنرل پرویز مشرف کی توہین نہیں کی تھی اور میری بھی کسی نے توہین نہیں کی تھی‘۔

آگرہ سربراہ کانفرنس سنہ دو ہزار دو میں ہوئی تھی اور امکان تھا کہ کانفرنس میں کئی باتوں پر معاہدہ ہوسکتا ہے لیکن آخری مرحلے پر یہ کانفرنس پوری طرح ناکام ثابت ہوئی تھی اورکوئی معاہدہ نہیں ہوسکا تھا۔ اس کی ناکامی کی ذمہ داری اس وقت کے وزیر داخلہ لعل کرشن اڈوانی پر ڈالی جاتی ہے۔

واجپائی نے کہا کہ انہوں نے پرویز مشرف کی کتاب تو نہیں پڑھی ہے لیکن ذرائع ابلاغ میں ان کے بعض بیانات سے حیرت ضرور ہوئی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آگرہ کانفرنس کے دوران پرویز مشرف نے جموں کشمیر میں جاری تشدد کو دہشت گردی تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا اور وہ اسے آزادی کی لڑائی بتاتے رہے تھے۔ بھارت ان کے اس موقف کو تسلیم نہیں کرسکا اور یہی آگرہ کانفرنس کی ناکامی کی وجہ تھی۔

واجپائی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات ان کی حکومت کی پہلی ترجیح تھی لیکن ان کے ساتھیوں کو یہ معلوم تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات اسی صورت میں بہتر ہوسکتے ہیں جب سرحد پار سے جاری شدت پسندی پر قابو پایا جاسکے۔

’اسی مقصد کے تحت میں لاہور کے بس سفر پر نکلا تھا۔ اسے سراہا تو بہت گيا لیکن نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلا۔‘ اور جب پاکستان میں اقتدار بدل گیا تو میں نے پرویز مشرف کو آگرہ کانفرنس کی دعوت دی تھی۔

ناکامی کی وجہ۔۔
 آگرہ کانفرنس کے دوران پرویز مشرف نے جموں کشمیر میں جاری تشدد کو دہشت گردی تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا اور وہ اسے آزادی کی لڑائی بتاتے رہے تھے۔ بھارت ان کے اس موقف کو تسلیم نہیں کرسکا اور یہی آگرہ کانفرنس کی ناکامی کی وجہ تھی۔
واجپائی

واجپئی نے کہا: ’ہمارے موقف کو جنوری دو ہزار چار کے مشترکہ اعلامیئے میں جگہ ملی جس کے مطابق پاکستان اپنی سر زمین ہمارے ملک میں دہشت گردی کے لیئے استمعال نہیں ہونے دے گا۔ اگر پرویز مشرف ہماری اس بات کوسنہ دو ہزار کی آگرہ کانفرنس میں تسلیم کر لیتے تو وہ کانفرنس کامیاب ہوتی‘۔

واجپئی نے کہا کہ تمام حالات کو صحیح تناظر میں پیش کرنے کے لیئے انہیں یہ بیانات دینے پڑے ہیں۔

انڈین میڈیا میں پاکستانی جنرل پرویز مشرف کی کتاب ’ان دی لائن آف فائر‘ کے خوب تذکرے ہورہے ہیں۔ ملک کے تقریبا سبھی اخبارات نے اس کتاب کے بعض اقتباسات کو صفحہ اول پر جگہ دی ہے اور اس کے حوالے سے طرح طرح کے مضامین بھی شا‏ئع کیئے ہیں۔

کارگل کی جنگ ہو، نیوکلیائی معاملات یا پھر آگرہ سربراہی کانفرنس سبھی مسائل پر اس کتاب کے حوالے سے مختلف ٹی وی چینلز پر تفصیلی مباحثے ہورہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد