آسام: پانچ پولیس اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں پولیس نے بتایا ہے کہ شمال مشرقی ریاست آسام میں علٰیحدگی پسند باغیوں نے کم سے کم پانچ پولیس والوں کو ہلاک کردیا ہے۔ لیکن مقامی سینیئر پولیس افسر دبو جیت ہزایکا جسے وہ قتل کرنا چاہتے تھے بچ گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ بیس کے قریب باغیوں نے پولیس کے ایک قافلے پر چھاپہ مارا تھا۔ آسام میں علیحدگی پسند باغی حکومت کے ساتھ بلا واسطہ مذاکرات بھی کر رہے ہیں لیکن انہوں نے کئی دفعہ حکومت کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ حکومت بات چیت کے ساتھ سکیورٹی آپریشن بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکومت کا موقف ہے کہ باغی پہلے تشدد کی کارروائیاں روکنے کا اعلان کریں۔ . | اسی بارے میں آسام: الفا باغیوں کا حملہ، دو ہلاک07 August, 2006 | انڈیا آسام: بم دھماکے میں چار ہلاک09 June, 2006 | انڈیا انڈیا: مسلم قیادت کے نئے دور کا آغاز28 May, 2006 | انڈیا آسام کے باغیوں کا مطالبہ مسترد01 April, 2006 | انڈیا آسام: یومِ جمہوریہ سے قبل دھماکے23 January, 2006 | انڈیا بہار، آسام میں تشدد، تین ہلاک12 August, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||