BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 July, 2006, 21:08 GMT 02:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دوائیں، کھانا اور روپے تقسیم کرنے والے

سومناتھ جلکا کا ریلیف ورک
ممبئی کے رہائشیوں نے متاثرین کے لیئے دعائیں اور کھانا مہیا کیا
وہ منگل کی شام سے ہی سائن ہسپتال میں موجود ہیں، ضرورت مندوں میں روپے تقسیم کر رہے ہیں، زخمیوں کے علاج کے لیئے ہسپتال کو دوائیں بھی دی ہیں، صبح دوپہر شام رات ہمہ وقت وہ آپ کو ہسپتال میں ملیں گے۔


یہ ہیں سومناتھ جلکا جو اپنی بہن کے ہمراہ گزشتہ تین دنوں سے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔

سومناتھ جلکا سائن ہسپتال کے سامنے ہی رہتے ہیں ۔وہ اپنے گھر میں بیٹھے تھے کہ نیوزی لینڈ سے ان کے دوست نے انہیں فون پر اطلاع دی کہ ممبئی کی لوکل ٹرین میں دھماکے ہوئے ہیں ۔انہوں نے ٹی وی آن کیا تو پتہ چلا کہ زخمیوں کو سائن ہسپتال لایا جا رہا ہے۔انسانیت کے جذبہ کے تحت وہ فوراً ہسپتال گئے ۔ان کے سامنے لوگوں کو مردہ یا زخمی حالت میں لایا جا رہا تھا ۔یہ دیکھ کر وہ لرز گئے اور انہوں نے اسی وقت سوچ لیا کہ زندگی نے آج انہیں انسانیت کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔

سومناتھ جلکا
کوئی مذہب بےگناہوں کی جان لینے کے لیئے نہیں کہتا

وہ ساری رات انہوں نے ہسپتال میں گزاری ۔انہوں نے کئی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ بم دھماکہ کی وجہ سے بیشتر عارضی طور پر قوت سماعت کھو بیٹھتے ہیں ایسے زخمیوں کو ایک انجکشن دیا جاتا ہے۔ سومناتھ نے ہسپتال کو وہ انجکشن فراہم کیا۔ بدھ کے روز انہوں نے دو لاکھ پچھتر ہزار روپے زخمیوں کے رشتہ داروں میں تقسیم بھی کیئے۔

’میں مذہب نہیں جانتا صرف انسانیت کے لیئے کام کرتا ہوں۔ میں نے ابھی اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی کی ہے ۔اب میری کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔یہ سب میرے اپنے ہیں، ان کا دکھ درد میرا اپنا ہے اور میں چاہتا تھا کہ میری دولت کبھی نیک کاموں کے لیئے خرچ ہو اور آخر آج اوپر والے نے میری یہ خواہش بھی پوری کر دی‘۔

سومناتھ کا اپنا ٹرانسپورٹ کا بزنس ہے ۔اس کی کئی شاخیں ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہیں ۔وہ کہتے ہیں بم دھماکے کسی مذہب کے ماننے والے نے نہیں کیئے کیونکہ کوئی مذہب بےگناہوں کی جان لینے کے لیئے نہیں کہتا۔میں سکھ دھرم کا ماننے والا ہوں لیکن ہم سب کا خدا ایک ہے اور اسی لیئے میں انسانیت کو دھرم سمجھتا ہوں۔

طارق کی والدہ ایک ماں کی فریاد
’کوئی مجھے میرا بیٹا واپس دے دے‘
ممبئی کی روِش
عامر خانعامر خان کہتے ہیں
دھماکے بزدلانہ فطرت کا نمونہ ہیں
ممبئی بم دھماکے
تفتیش جاری ہے مگرابھی تک سراغ نہیں ملا انڈیا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد