جاوید اختر کو ویزا دینے سے انکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہور نغمہ نگار اور کہانی نویس جاوید اختر کے مطابق انہیں حکومت پاکستان نے ویزا دینے سے انکارکر دیا ہے ۔ جاوید صاحب بالی وڈ کے مشہور ستاروں کے ساتھ مرحوم کے آصف کی فلم مغل اعظم کے پریمیئر شو میں شرکت کرنے کی غرض سے پاکستان جانے والے تھے۔ جاوید اختر نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’انہیں یہ سن کر بہت افسوس ہوا ہے کہ حکومت پاکستان نے ان کا ویزا منسوخ کر دیاہے۔ شبانہ اعظمی ، سری دیوی ، سیف علی خان ، ارمیلا ماتونڈکر سمیت بائیس بالی وڈ کے اداکار وہاں ایک شو بھی کرنے والے تھے ۔ پاکستان ٹی وی پر ہونے والے شو سے جمع ہونے والی رقم وہاں کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیئے دی جانی تھی۔جاوید اختر کے مطابق حکومت پاکستان نے بیس جون کو تمام بائیس فنکاروں کو ویزا دینے کا اعلان کیا لیکن پھر یکایک بائیس جون کو وزارت خارجہ کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا کہ اکیس افراد کا ویزا برقرار رہے گا لیکن جاوید اختر کا ویزا منسوخ کیا جا رہا ہے ۔ یہ خبر سن کر کے آصف کے بیٹے اکبر آصف نے محکمہ سے بات کی اور کہا کہ اگر جاوید صاحب کو ویزا نہیں دیا جاتا ہے تو شو منسوخ کرنا پڑے گا ۔ لیکن حکومت نے باضابطہ جب میرے ویزا منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا تو اکبر آصف نے پاکستان میں ہونے والا پروگرام ہی منسوخ کر دیا۔ جاوید اختر حکومت پاکستان کے فیصلہ پر حیرت زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا ’مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ کبھی انہیں بھی اس ملک میں آنے سے روکا جا سکتا ہے جو یہ کہتی ہے کہ انڈیا کے فنکاروں کو پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی اجازت ہے '' ۔جاوید صاحب کا کہنا تھا کہ '' وہ ایک نیک مقصد کے تحت پاکستان جا رہے تھے ۔انہوں نے ہمیشہ دونوں ممالک میں دوستی اور بھائی چارگی کو بڑھاوا دیا ہے'' ۔ | اسی بارے میں مغل اعظم کا لاہور میں پریمئر شو23 April, 2006 | فن فنکار باادب باملاحظہ ہوشیار، مغل ِاعظم آ رہی ہے22 April, 2006 | فن فنکار تاج محل فلم بین نہیں کھینچ سکی28 April, 2006 | فن فنکار ’تلخ کلامی‘: فیروز خان کا اظہار افسوس 29 April, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||