BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 June, 2006, 11:13 GMT 16:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ثقافتی فروغ پر پاک انڈیا بات چیت

مذاکرات
دونوں ممالک نے عوامی روابط کے فروغ کے لیے کئی اقدامات کیئے ہیں
انڈیا اور پاکستان کے درمیان تہذیبی و ثقافتی سطح پر روابط بڑھانے کے لیئے دلی میں جمعرات سے دو روزہ بات چیت شروع ہوگئی ہے۔

فریقین آپس میں زیادہ سے زیادہ عوامی روابط بڑھانے اور دوستانہ ماحول کو فروغ دینے کے لیئے تہذیب و ثقافت کے اشتراک پر غور کر رہے ہیں۔

مذاکرات میں پاکستانی وفد کے قیادت سیکرٹری ثقافت جلیل عباس کر رہے ہیں جبکہ ان کے ہندوستانی ہم منصب بادل داس بھارتی وفد کے قائد ہیں۔ اس سے قبل بھی فریقین کے درمیان ان امور پر بات چیت ہوئی تھی اور دونوں نے عوامی روابط کے فروغ کے لیئے کئی اقدامات بھی کیئے ہیں۔

بات چیت میں سیاحوں اور فنکاروں کے لیئے ویزے میں نرمی جیسے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائےگا اور فلم، مصوری، اور دیگر میڈیا پروڈکٹس میں اشتراک میں اضافے جیسے مسائل پر بات چیت کا امکان ہے۔

ادھر اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے داخلہ سیکرٹریوں کے درمیان دہشتگردی اور منشیات کی سمگلنگ جیسے امور پر بات چیت گزشتہ روز ختم ہوئی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان جامع مذاکرات اور اس کے تحت اعتماد سازی کے اقدامات کے لیئے تیسرے دور کی بات چیت انہی مذاکرات کے ساتھ ختم ہو رہی ہیں۔

 بات چیت میں سیاحوں اور فنکاروں کے لیے ویزے میں نرمی جیسے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائےگا اور فلم، مصوری، اور دیگر میڈیا پروڈکٹس میں اشتراک میں اضافے جیسے مسائل پر بات چیت کا امکان ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام تصفیہ طلب معاملات کے حل کے لیے تیسرے دور کے جامع مذاکرات کا جائزہ لینے کے لیئے دونوں ملکوں کے خارجہ سیکریٹری جولائی کے مہینے میں ملاقات کریں گے جس کے بعد وزرائے خارجہ کی قیادت میں دونوں ملکوں کے جوائنٹ کمیشن کے درمیان ایک ملاقات ہوگی۔ یہ دونوں ملاقاتیں نئی دلی میں ہوں گی لیکن پاکستان اس بات کا منتظر ہے کہ بھارت کی طرف سے اس ملاقات میں وزارتِ خارجہ کی نمائندگی کون کرےگا کیونکہ فی الوقت یہ وزارت وزیراعظم منموہن سنگھ کے پاس ہے۔

اسی بارے میں
سیاچن مذاکرات پھر شروع
23 May, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد