سرینگر دھماکہ: 25 پولیس اہکار زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے زير انتظام جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں وزیر اعظم کے ریاست کے دورے سے چوبیس گھنٹے قبل ایک دھماکے میں بارڈر سکیورٹی فورس کے کم از کم 25 جوان زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ سری نگر ہوائی اڈے سے چند کلومیٹر کی دوری پر پیش آیا ہے۔ پولیس کے اعلی اہلکار فاروق احمد نے بی بی سی کوبتایا کہ بی ایس ایف کی ایک بس پر حملہ کرنے کے لیئے ایک کار بم کااستعمال کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں کار کا ڈرایئور ہلاک ہو گیا ہے۔ مسٹر احمد نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں بی ایس ایف کے کم از کم 22 جوان بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔حملے کی ذمہ داری حزب المجاہدین نے قبول کر لی ہے۔ چوبیس مئی سے کشمیر کے مسئلہ پر سری نگر میں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک گول میز کانفرنس ہو رہی ہےجس کی صدارت وزیر اعظم منموہن سنگھ کريں گے۔ عسکری تنظیموں نے اس کانفرنس کی مخالفت کی ہے اور دھمکی دی ہے کہ وہ اسے سیبوتاژ کرنےکی کوشش کریں گے۔ جبکہ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ان حملوں کے باوجود بقول ان کے ’امن کا عمل جاری رہے گا اور راؤنڈ ٹیبل کانفرنس اپنے مقررہ وقت پر ہو گی۔‘ وزير اعظم کے دورے کے پیش نظر ریاست میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہيں لیکن گزشتہ تین روز سے متعدد حملوں میں نو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں خودمختاری کو کھوکھلا کردیاگیا22 May, 2006 | انڈیا سرینگر: 5 دھماکے 17 افراد زخمی22 May, 2006 | انڈیا دشمن کون؟ تنہائی، پہاڑ یا سردی23 May, 2006 | انڈیا 130 بار مذاکرات ہوئے، کیا ملا؟23 May, 2006 | انڈیا کشمیر – ایک عالمی قانونی تنازع21 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||