ڈانس بار فی الحال بند رہیں:عدالت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی سپریم کورٹ نے ممبئی کے ڈانس باروں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت عظمٰی نے ممبئی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو معطل کر دیا ہے جس کے تحت ڈانس باروں کو از سر نو لائسنس جاری کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مہاراشٹر حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ڈانس بارز کے لیئے آٹھ ہفتوں کے اندر نئے لائسنس جاری کرنے کا عمل روک دیا جائے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت جولائی میں ہو گی۔ گزشتہ مہینے ممبئی ہائی کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں ڈانس بار پر عائد پابندی کو غیر آئینی قرار دیا تھا اور حکومت کو سپریم کورٹ میں اپیل کے لیئے آٹھ ہفتوں کا وقت دیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں یہ بھی کہا تھا کہ جتنے بھی ڈانس بار ریاست میں ہیں وہ اپنے لائسنس کی تجدید کے ساتھ کاروبار دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ گزشتہ برس مہاراشٹر کے وزیر داخلہ آر آر پاٹل نے کابینہ کی منظوری کے بعد پوری ریاست کے ڈانس باروں کو بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ پابندی سے پہلے ریاست میں ڈانس باروں کے لیئے پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لائسنس جاری کیئے جاتے تھے اس لیئے حکومت کو قانون میں ترمیم کرنی پڑی اور نیا قانون عمل میں آیا جس کے تحت ریاست کے کسی بھی ریستوران، بیئر بار اور پرمٹ روم میں ہر طرح کے رقص پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ ڈانس بار بند کیئے جانے کے حکومت کے فیصلہ کے بعد پوری ریاست میں بحث چھڑ گئی تھی کہ کیا حکومت اور پولیس کا عوام کو اس طرح کا اخلاقیات کا درس دینا درست ہے؟ | اسی بارے میں انڈیا: ڈانس بار پر عائد پابندی ختم 12 April, 2006 | انڈیا ڈانس بار گرلز خود کشی کرنے پر مجبور 08 September, 2005 | انڈیا حکم امتناعی نہیں ملےگا: ہائی کورٹ 19 August, 2005 | انڈیا ڈانس بار کے خلاف کریک ڈاؤن25 August, 2005 | انڈیا ممبئی: ڈانس بار بند، مجرے شروع 06 June, 2005 | انڈیا ممبئی میں بھی ڈانس بار بند13 April, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||