BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 April, 2006, 14:22 GMT 19:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غلام نبی آزاد انتخاب جیت گئے
غلام نبی آزاد
غلام نبی آزاد نے اپنے قریبی حریف سے اٹھاون ہزار زیادہ ووٹ حاصل کیے۔
ہندوستان کے زير انتظام جموں کشمیر کے وزير اعلیٰ غلام نبی آزاد اسمبلی کے ضمنی انتخابات جیت گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے سب سے قریبی حریف کو اٹھاون ہزار ووٹوں سے شکست دی ہے ۔

کانگریس پارٹی کے رہنما غلام نبی آزاد نے پہلی بار ریاستی اسمبلی کا انتخاب لڑا تھا۔ سنہ دو ہزار دو میں اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی) میں اقتدار میں حصےداری کاایک معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق پی ڈی پی کے مفتی سعید کو تین سال تک وزیرِ اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات دینی تھيں اور پھر کانگریس کے رہنما کو وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنا تھا۔

غلام نبی آزاد ریاستی اسمبلی کے رکن نہیں تھے اور آئین کے تحت اس صورت میں وزیر اعلیٰ کے عہدے پر قائم رہنے کے لئے انہیں چھ مہینے کے اندر ریاستی اسمبلی کی رکنیت حاصل کرنی ہے۔

ریاست کے چیف انتخابی افسر بی آر شرما نے بی بی سی کو بتایا کہ ریاست میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی امیدوار نے اٹھاون ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مسٹر آزاد کے انتخابی حلقے میں ووٹنگ تیرانوے فی صد ہوئی تھی۔

دوسری جانب سرینگر کے جنوبی علاقے میں واقع ایک سیاحتی ریزورٹ میں دستی بموں کا حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں کم از کم بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلگام کے ایک بس اسٹیشن کے نزدیک شدت پسندوں نے فوجی دستوں پر گرینیڈ سے حملہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک پر دھماکہ ہونے کی وجہ سے حملے میں کئی عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

خبروں کے مطابق کم از کم آٹھ سیاح اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے اور اسے سرینگر کے ہستپال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد