BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 April, 2006, 17:47 GMT 22:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نرمدا : مودی کی بھوک ہڑتال ختم
گجرات کے وزير اعلٰی
گجرات کے وزير اعلٰی نے سینکڑوں افراد کے سامنے بھوک ہڑتال ختم کی
گجرات کے وزيراعلٰی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نرمدا ندی پر بنائے جانے والے ڈیم کی تعمیر کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف اکیاون گھنٹوں کی بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ سردار سروور ڈیم کی تعمیر کا کام جاری رہے گا۔

وزیراعلٰی نریندر مودی نے کانگریس کی سربراہی میں ڈیم کی اونچائی سے متعلق حکومتی موقف کے خلاف احمد آباد میں اتوار سے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

نریندر مودی نے سینکڑوں افراد کے سامنے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کی تعمیر و ترقی میں وہ ہر ایک کو شامل کرنا چاہتے ہیں چاہے اس کا تعلق ’نرمدا بچاؤ اندولن‘ تنظیم سے ہو، جوکہ ڈیم کی تعمیر کی مخالفت کر رہے ہیں۔

سردار سروور کا منصوبہ بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے 1950 میں شروع کیا تھا۔ تاہم یہ منصوبہ تنازعات اور اختلافات کے باعث تعطل کا شکار ہوتا رہا۔ اس سلسلے میں تازہ ترین تنازع متاثرہ افراد کی آباد کاری کا ہے۔

نرمدا ندی پر بنائے جانے والے اس ڈیم کی اونچائی بڑھانے سے مدھیا پردیش کے متاثرہ افراد کی آبادکاری کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔ گجرات کے کل جماعتی ارکان پارلیمان کے ایک وفد نے وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ ڈیم کی تعمیر کے کام میں رکاوٹ نہ آنے دی جائے۔

دلی میں نرمدا کنٹرول اتھارٹی کی نظرثانی کمیٹی میں مرکزی حکومت نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ چونکہ آبادکاری کا کام سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق پورا نہیں ہوا ہے اس لیے ڈیم کی تعمیر عارضی طور پر روک دینی چاہئیے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار والی ریاستوں گجرات راجستھان اور مدھیہ پردیش کے وزرائے اعلٰی نے اس کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ متاثرین کی آباد کاری اور تعمیر کا کام ایک ساتھ جاری رہنا چاہئیے۔

بات چیت کے بعد آبی وسائل کے مرکزی وزیر سیف الدین سوز نے کہا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم ایک قرارداد بھیجی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک باز آباد کاری کا کام سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق پورا نہیں ہوتا ڈیم کی تعمیر کا کام روک دینا چاہئیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سردار سروور ڈیم کی تعمیر کے بارے میں گجرات ميں کانگریس اور بی جے پی اکٹھے ہو گئے ہیں۔

بجلی کی پیداوار کے لیے سردار سرور ڈیم کی تعمیر کا کام 1987 میں شروع ہوا تھا اور اب تک اس منصوبے پر تقریباً تیرہ سو کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد