BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 April, 2006, 11:43 GMT 16:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلمان کی گرفتاری، بالی وڈ پر سکتہ

 سلمان خان
سلمان خان کی گرفتاری پر سکتہ
بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کو کالے ہرن کےشکار کے معاملہ میں پانچ سال قید کی سزا سنائے جانے پر ممبئی کی فلمی صنعت پر سکتہ طاری ہے۔

بالی وڈ کے بیشتر فنکار حالانکہ اس معاملہ میں بولنے سے کترا رہے ہیں لیکن تقریبًا سبھی کی ہمدردیاں سلمان خان کے ساتھ ہیں۔

سلمان خان اس وقت اپنے فلمی زندگی کی بلندیوں پر ہیں۔ ان کی کئی فلمیں سپر ہٹ ہوئیں اور تقریباً آٹھ فلمیں اس وقت پروڈکشن کے مراحل میں ہیں۔ جن میں فلمساز روی چوپڑہ کی بابل، فلمساز ساجد نڈیاڈ والا کی جان من ، سلمان کے اپنے بھائی سہیل خان کی فلم پارٹنر، رومی جعفری کی فلم گاڈ تسی گریٹ ہو، نکھل ایڈوانی کی سلامِ عشق اور راج کمار سنتوشی کی لندن ڈریمز قابل ذکر ہیں۔

سلمان کی گرفتاری پر فلمساز روی چوپڑہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بہت افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ملک کے نظام پر بھی سوال اٹھائے۔ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایسا ملک ہے جہاں ایک عورت کو قتل کر کے بھی انسان آزاد گھومتا ہے لیکن اگر ایک انسان ہرن کا شکار کرتا ہے تو اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے۔‘

 سلمان کے والد اور مشہور سکرپٹ رائٹر سلیم خان فیصلہ آنے کے بعد اپنے باندرہ کے گھر سے پنویل میں واقع فارم ہاؤس جا چکے ہیں اور انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

روی کو اس پر بھی شکایت ہے کہ ہرن یا دیگر جانوروں کا شکار کرنے والے ملک میں بہت سے لوگ ہیں لیکن انہیں آج تک نہ تو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی انہیں سزا دی گئی تو پھر سلمان ہی کیوں؟ ان کی نظر میں دراصل سلمان کو اپنے سٹار ہونے کی قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

روی چوپڑہ کی فلم بابل اس وقت سیٹ پر ہے اور وہ نصف مکمل ہو چکی ہے۔ بابل کی شوٹنگ اس سے پہلے امیتابھ بچن کی بیماری کی وجہ سے رکی ہوئی تھی لیکن جب امیتابھ صحت مند ہو کر سیٹ پو لوٹے تب تک سلمان کی گرفتاری کی خبر آگئی۔ روی چوپڑہ نے بتایا کہ ’میرے لیئے سلمان پہلے اور فلم بعد میں ہے۔ مجھے سلمان کی فکر ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس وقت پوری فلم انڈسٹری اس کے ساتھ ہے کیونکہ سلمان ایک پروفیشنل اداکار ہی نہیں بلکہ وہ ایک بہت اچھا انسان بھی ہے۔‘

فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش کے مطابق اس وقت سلمان پر کم سے کم اسی کروڑ روپے لگے ہوئے ہیں کیونکہ ان کی آٹھ فلمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں اور اگر سلمان سیٹ پر نہیں پہنچتے اور کام جلد شروع نہیں ہوتا ہے تو پھر یہ خسارہ بڑھ بھی سکتا ہے ۔

سلمان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ سلمان کی شاید تقدیر خراب ہے ورنہ وہ بہت نیک انسان ہے ۔ کئی غیر سرکاری تنظیموں کی وہ مدد کرتا ہے۔ سلمان نے ایڈز پر اداکارہ اور فلمساز ریوتھی کی بنائی فلم ’پھرملیں گے‘ میں بغیر معاوضے کے کام کیا تھا اور اب ماضی کے فلمساز ساون کمار کو قرض سے ابھارنے اور ان کی فلم ’ساون‘ میں پیسہ لیئے بغیر کام کیا ہے۔

اس فلم میں وہ بطور مہمان اداکار کام کر رہے ہیں۔ فلم اسی ہفتہ نمائش کے لیئے پیش ہوئی ہے۔ حالانکہ فلم نے باکس آفس پر زیادہ بزنس نہیں کیا ہے لیکن جتنا بھی بزنس کرے گی وہ سلمان خان کے نام سے ہی ہو گا۔

سلمان کے والد اور مشہور سکرپٹ رائٹر سلیم خان فیصلہ آنے کے بعد اپنے باندرہ کے گھر سے پنویل میں واقع فارم ہاؤس جا چکے ہیں اور انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

سلمان خان کو نایاب ہرن کا شکار کرنے کے دوسرے کیس میں سزا ہوئی ہے۔ اس سے قبل جودھپور کی ہی عدالت نے انہیں ایک سال کی سزا سنائی تھی اور آج انہیں سزا کا مرتکب قرار دیا گیا اور پانچ سال کی سزا اور پچیس ہزار روپے جرمانہ کی ساز دی گئی ہے۔

ممبئی کی ایک عدالت میں سلمان خان کے خلاف کار ایکسیڈینٹ کا کیس چل رہا ہے ان کی کار سے کچل کر مبینہ طور پر ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوئے گئے تھے۔

اسی بارے میں
سلمان خان کو قید کی سزا
17 February, 2006 | فن فنکار
سلمان خان کی ضمانت منسوخ
13 December, 2005 | فن فنکار
عدالت: سلمان کو دس دن کی مہلت
15 December, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد