BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 March, 2006, 10:28 GMT 15:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بہار: مجرموں پر ویب سائٹ

پولیس
اس ویب سائٹ کا پتہ کنوکٹیڈ کریمنلز آف بہارڈاٹ کام ہوگا
انڈیا میں ریاست بہار کی پولیس ان دنوں ایک ویب سائٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے جس پر جرائم پیشہ افراد سے متعلق تمام معلومات موجود ہوں گی۔

آئندہ چند ہفتوں میں اگر انٹرنیٹ پر ویلکم ٹو کریمنلز آف بہار ڈاٹ کام جیسا کوئی پیغام ملے تو کئی لوگوں کو یہ شک ہو سکتا ہے کہ یہ جرائم پیشہ افراد کے ذریعہ چلائی جارہی کوئی سائٹ ہو مگر حقیقت کچھ اور ہوگی۔

اپنی سست روی اور پرانے طریقہ کار کے لیے بدنام بہار پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ابھیانند نے حال ہی میں ریاست کے تمام اضلاع کے پولس سپریٹینڈینٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے تمام بڑے مجرموں سے متعلق اطلاعات ارسال کریں۔

ابھیانند کے مطابق جرائم پیشہ افراد سے متعلق معلومات دینے والی اس ویب سائٹ کا پتہ کنوکٹیڈ کریمنلز آف بہارڈاٹ کام ہوگا۔

تمام اضلاع سے حاصل معلومات نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کو دی جائےگی جو یہ ویب سائٹ تیار کرے گا۔

یہ ویب سائٹ ’ آئڈینٹی فیکیشن آف پرزنرس ایکٹ’ کے تحت تیار کی جا رہی ہے۔

اس ویب سائٹ پر ان جرائم پییشہ افراد کے بارے میں معلومات مل سکے گی جنہیں ایک سال یا زیادہ کی سزا ہو چکی ہے۔ اس ویب سائٹ کے تیار ہونے میں سودن لگ سکتے ہیں۔

اس ویب سائٹ پر جرائم پیشہ افراد کی تصاویر، فنگر پرنٹ، جرم اور ان کے بارے میں اطلاع دینے پر دیے جانے والے انعام کی جانکاری موجود ہوگی۔

کوئی مجرم کتنی بار جیل گیا، اس کی ضمانت کس نے لی تھی، ہتھیار، گینگ کے دیگر افراد، ان کی اور رشتہ داروں کی جائیداد اور وہ کس کے رابطے میں آکر مجرم بنے وغیرہ کی جانکاری بھی اس سائٹ پرمل سکےگی۔

اے ڈی جی پی ابھیانند کا خیال ہے کہ اس ویب سائٹ کے افتتاح کے بعد پورے ملک کے لوگ اس سے مستفید ہو سکیں گے خاص کر ان اہلکاروں کو یہ طے کرنے میں آسانی ہوگی کہ جنہیں ترقیاتی کاموں کی ذمہ داری دی جا رہی ہے ان کا ماضی مجرمانہ تو نہیں۔ انتخابات کے دور میں بھی اس ویب سائٹ پر موجود معلومات سے کام لیا جا سکتا ہے۔

اس ویب سائٹ کے شروع ہونے سے جرم پر قابو پانے میں کتنی کامیابی ملے گی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا البتہ دنیا بھر کے لوگوں کو بہار کے نیک نام لوگوں کے ساتھ ساتھ بدنام افراد کی معلومات بھی باآسانی مل سکے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد