BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 March, 2006, 11:46 GMT 16:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بش کے دورے کے خلاف مظاہرے

مسلمانوں کے علاوہ بائیں بازو کی جماعتیں بھی بش کے خلاف احتجاج میں شریک ہیں
مسلمانوں کے علاوہ بائیں بازو کی جماعتیں بھی بش کے خلاف احتجاج میں شریک ہیں
جہاں ایک طرف صدر بش اور وزير اعظم منموہن سنگھ جوہری معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں وہیں دوسری جانب پورے ملک میں بش کے خلاف احتجاج جاری ہیں۔

دلی میں بائيں بازو کی جماعتوں اور سماجوادی پارٹی کی ایک ریلی میں کئی بڑے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں صدر بش کے خلاف ’بش ہندوستان چھوڑو‘ اور ’بش جنگی مجرم ہے‘ جیسے پوسٹرز لیئے ہوئے تھے اور بش کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

اس ریلی کی سربراہی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما اے بی بردھن نے کی۔
سماجوادی پارٹی کے رہنما اور ریاست اتر تردیش کے وزیر اعلی ملائم سنگھ نے بھی ریلی سے اپنے خطاب میں امریکی پالیسیوں کی سخت مخالفت کی۔

مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما پرکاش کارت نے اپنے خطاب میں صدر بش کو جنگی مجرم قرار دیا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے کہا ’صدام حسین کے بجائے جارج بش کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہئے کیوں کہ وہ افغانستان اور عراق میں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار ہے۔‘

بش کی آمد پر انڈیا کے بڑے بڑے شہروں میں احتجاج ہوا ہے
انڈین پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں بھی بش مخالف نعرے بازي کی گئی ۔ بائيں بازو کی جماعتوں اور سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دی۔ کئی کارکنان نے پارلیمان کی عمارت کے سامنے بھی مظاہرے کیے۔

بش کے خلاف ملک کے دوسرے شہروں میں بھی مظاہرے کیئے جا رہے ہیں۔ ممبئی کے آزاد میدان میں مختلف سیاسی اور غیر سیاسی تنظیموں نے احتجاجی ریلی کا اعلان کیا۔

اس احتجاج میں بائيں بازوں کی جماعتیں، سماجوادی پارٹی اور کئ مسلم اور غیری سرکاری تنظیموں نے شرکت کی۔ شہر کے کئی علاقوں میں احتجاج کے طور پر تاجروں نے دکانیں بھی بند رکھیں ہيں۔

ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں بھی بش کی آمد کے خلاف مظاہرے کیئے گئے ہيں۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرے کی بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیئے پولیس کو ہوا میں فائرنگ بھی کرنی پڑی ہے۔

حیدرآباد شہر میں کئی مصنفین ، ادیبوں اور شاعروں نے بش کے ہندوستان دورے کے خلاف مختلف شعر پڑھے اور تقریريں کیں۔

صدر بش کل حیدرآباد کا دورہ کرنے والے ہيں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد