BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 February, 2006, 05:31 GMT 10:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مریضوں میں برڈ فلو نہیں: بھارت

برڈ فلو کا خطرہ
نواپور کے ایک قریبی گاؤں کے رہائشی اپنی مرغیاں حکومتی اہلکاروں کے حوالے کرنے آ رہے ہیں
ہندوستان کی حکومت نے کہا ہے کہ برڈ فلو کی بیماری ابھی تک مرغیوں تک ہی محدود ہے اور اب تک کوئی انسان اس سے بیمار نہیں ہوا ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جن پانچ لوگوں کی جانچ کی گئی ہے ان میں سے چار میں برڈ فلو نہیں ہے اور جو ایک شخص باقی بچا ہے اس کے نمونے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پچانوے لوگو ں میں برڈ فلو کے اندیشے کے پیش نظر انکے خون کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق پچانوے میں سے نوے افراد میں برڈ فلو نہیں پایا گیا۔ جن پانچ افراد کے نمونے مزید جانچ کے لیے روکے گئے تھے ان میں سے چار کے نتائج آنے کے بعد حکومت نے یہ اعلان کیا ہے کہ ہندوستان میں ’ہیومن انفلوانذہ‘ یعنی انسانوں میں برڈ فلو اب تک نہیں پھیلا ہے۔

جن لوگوں کی جانچ کی گئی ہے ان میں معمول کے بخار اور نزلے جیسی علامات پائی گئی ہیں۔ آج شام تک آخری نمونے کی رپورٹ بھی آجانےکی توقع ہے۔

اس دوران احتیاط کے طور پر نواپور شہر کی سرحدیں سیل کر دی گئی ہیں اور مقامی باشندوں کا ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس علاقے میں جانے سے گریز کریں۔ نوارپور کے سکول اور کالج بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

برڈ فلو کے بارے میں حکومت نے بہت تیزی سے اقدامات کیے ہیں اور مختلف محکمے اس سلسلے میں مسلسل ضروری اطلاعات فراہم کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود چکن کے بازار میں مندی کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹرانسپوٹرز کو کئی ارب کا نقصان ہو چکا ہے۔ بیشتر لوگ چکن کھانے سے گریز کر رہے ہیں اور کئی مقامات پر ہوٹلوں میں چکن کی ڈشیں روک دی گئي ہیں۔ لیکن انسانوں میں یہ بیماری نہ پھیلنے کی خبر کے بعد صورتحال میں رفتہ رفتہ بہتری آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔


نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کو نواپور سٹیشن پر رکنے نہیں دیا جا رہا اور دوسری گاڑیوں کو شہر کے باہر ہی روکا جا رہا ہے۔

دہلی میں مرغی کی خریداری میں کمی رہی
ہندوستان میں پولٹری کی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے

دوسری طرف حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میڈیا میں آنے والی وہ خبریں صرف قیاس پر مبنی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ دو افراد میں ایوین فلو کے جراثیم پائے گئے ہیں۔ تاہم ممبئی میں بی بی سی کے نامہ نگار نے اعلیٰ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نوا پور ہسپتال میں داخل کیے گئے بارہ افراد میں سے دو افراد کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس بیماری میں مبتلا ہیں۔

اس سے قبل نوا پور ہسپتال کے اِنچارج افسر ڈاکٹر آر آر کٹی نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہاں داخل بارہ مریضوں کو برڈ فلو کی دوا ٹیمیفلو دی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہسپتال میں داخل مریضوں میں تین مریض جن میں دو مرد اور ایک عورت شامل ہے، اس شخص کے رشتہ دار ہیں جس کی موت واقع ہو چکی ہے۔ ان افراد کو سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

برڈ فلو تاجروں کی برہمی
برڈ فلو: تاجروں کا نزلہ حکومت پر گرا
پرندہ’یہ برڈ فلو نہیں ہے‘
بعض پرندے کیڑے مار زہر سے مرے ہیں
پوری کے ساحل پر بنائی گئی مورتیبرڈ فلو سے خبردار
اڑیسہ میں ریت سے مرغے کی مورتی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد