ایف ایم حسین نے معافی مانگ لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے مشہور مصور مقبول فدا حسین نے اپنی متنازعہ پینٹگ ’عریاں بھارت‘ پر معافی مانگ لی ہے۔ اس تصویر میں انہوں نے بھارت کو ایک’ برہنہ دیوی‘ کے روپ میں پیش مقبول فدا حسین نے کہا ہے کہ وہ اس متنازعہ تصویر کو چیریٹی میں نیلامی کے لیے بھی نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے مذکورہ تصویر ایک چیریٹی کو بطور عطیہ کردی تھی اور اس تصویر اس سے قبل ہندو نظریاتی تنظیم وی ایچ پی یعنی وشو ہندو پریشد نے مشہور مصور مقبول فدا حسین کی ایک پینٹگ پر سخت نکتہ چینی کی تھی۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کے نام پر یہ ہندوؤں کے جذبات کے ساتھ مذاق ہے۔ وی ایچ پی کا کہنا تھا کہ مصور مقبول فداحسین نے انڈیا ایز اے نیوڈ یعنی ’عریاں بھارت‘ کی جو تصویر پیش کی ہے اس سے ان کے ذہنیت کا پتہ چلتا ہے۔ دلی میں وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری پروین توگڑیا نے کہا کہ اس تصویر سے ملک کی خواتین کی بے حرمتی ہوئی ہے۔ انہوں نے ایف حسین کو چیلنج کیا کہ ’اگر ان میں ہمت ہے تو عریاں نہیں بلکہ کپڑوں میں پیغمبر اسلام کی ایک تصویر بنا کر دکھائیں تو ہم سمجھیں کہ ان میں آزادی اظہار کا کس قدر جذبہ ہے‘۔ مسٹر توگڑیا کا کہنا تھا کہ ایم ایف حسین کی پینٹگز سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے منموہن سنگھ حکومت پر بھی سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ وفاقی حکومت نے اقلیتی وزارت قائم کرے کے بھارت کو پاکستان بنانے کا کام کیا ہے۔ توگڑیا نے کہا ’غزنوی نے تلوار سے ہمارے مندر گرائے تھے تو وہ ہندوؤں کے خلاف تلوار سے جہاد کرتا تھا اور حسین اپنے برش کے ساتھ ہندوؤں کے خلاف جہاد کررہے ہیں‘۔ تاہم ایران کے خلاف ووٹ دینے پر پروین توگڑیا نے وزیراعظم منموہن سنگھ کو مبارک باد دی اور کہا کہ حکومت نےجوہری امور پرایران کا ساتھ نا دیکر قابل تعریف کام کیا ہے۔ مسٹر حسین نےاس قبل بھی بعض ہندو دیوی دیوتاؤں کی تصاویر بنائی تھیں جس کے سبب ان کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔ انکی مذکورہ پینٹنگ ایک عریاں عورت کی تصویر ہے جسکے بدن کے مختلف حصوں پر ہندوستان کے مختلف ریاستوں کے خاکے بنے ہوئے ہیں۔ مسٹر توگڑیا نے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں دیے ہیں جب ملک کے کئی علاقوں میں پیغمبر اسلام کے کارٹونوں کے خلاف مسلمان احتجاج کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں ایم ایف حسین کی ایک ارب کی ڈیِل10 September, 2004 | انڈیا دِلّی میں اردو کا جشن20 November, 2005 | انڈیا بولی ووڈ: نجی زندگیوں پر فلمیں21 September, 2005 | فن فنکار حسین کے کینوس سے ایک نئی فلم19 April, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||