BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 January, 2006, 14:58 GMT 19:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت میں شیروں کی گنتی شروع
بھارت میں شیر
بھارت میں شیروں کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے
بھارت میں شیروں کی تعداد میں واقع ہونے والی کمی کے باعث حکومت نے ایک منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں پائے جانے والے شیروں کی گنتی کی جارہی ہے۔

اس سروے میں نیشنل پارک اور مختلف قدرتی مقامات پر زیادہ زور دیا جائے گا جہاں عمومی طور پر پائے جانے والے شیروں کی تعداد کم ہوئی ہے۔

اس گنتی کے بعد ملک میں پہلی مرتبہ ایک مرکزی ڈیٹا بیس مرتب کیا جائے گا جس میں نہ صرف شیروں کی تعداد کی تفصیل ہوگی بلکہ اس میں باقاعدہ تصاویر بھی شامل کی جائیں گی تاکہ شیروں کی اصل تعداد کا درست اندازہ ممکن ہو سکے۔

ایک صدی قبل بھارت میں تقریباً چالیس ہزار شیر پائے جاتے تھے۔ یہ تعداد اب کم ہو کر صرف پینتیس سو رہ گئی ہے۔

سروے کے پہلے مرحلے میں ملک کی سترہ ریاستوں میں پائے جانے والے شیروں کے قدرتی مقامات کی آب و ہوا کا جائزہ لیا جائے گا۔ جس کے بعد ماہرین یہ معلوم کریں گے کہ کن مقامات پر شیروں کی تعداد زیادہ ہے۔

مرکزی بھارت کے پنہ نیشنل پارک کے نگرانوں نے پہلے ہی چونتیس شیر کے وہاں موجود ہونے کا دعوٰی کیا ہے۔

تاہم قومی ادارے کا کہنا ہے کہ بہت کم مقامات پر اتنی تعداد میں شیر پائے جاتے ہیں اور اکثر صورتحال کی ابتری چھپانے کے لیے یہ تعداد بڑھا چڑھا کر پیش کی جاتی ہے۔

یہ سروے بین الاقوامی تنقیدکاروں کی تنقید کے بعد کیا جارہا ہے جنہوں نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شیروں کی تعداد میں کمی کے مسئلے سے صحیح طور پر نہیں نمٹ رہا۔

گزشتہ سال یہ بات سامنے آئی تھی دریافت ہوا تھا کہ راجستھان کے سارسکا ٹائیگر ریزرو میں پائے جانے والے تمام شیر ہلاک کردیے گئے ہیں۔ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کوشاں اداروں نے پہلے ہی متنبہ کردیا ہے کہ بھارتی حکومت نے یہ قدم اٹھانے میں بہت دیر کردی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد