بھارت:ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کمپیوٹر چِپ بنانے والے دنیا کے سب سے بڑی ادارے انٹل نے اگلے پانچ برس کے دوران بھارت میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان انٹل کمپنی کے سربراہ کریگ بیرٹ نے جنوبی ایشیا کے دورے کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ ہم اپنے مقامی آپریشن بڑھائیں گے۔ اور حکومت اور صنعتی و تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے‘۔ انٹل اپنے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ آپریشن کی ترقی کے لیے آٹھ سو ملین ڈالر خرچ کرے گا جبکہ بقیہ رقم دیگر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کی جائے گی۔ بھارت کے شہر بنگلور میں انٹل کا ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر قائم ہے جہاں پر کمپنی کے مائیکروچپ، کمپیوٹر اور نیٹ ورکس کےلیے سافٹ ویئر بنائے جاتے ہیں اور ان کمپنی بھارت میں ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ بنگلور کا انٹل سنٹر امریکہ سے باہر کسی بھی ملک میں اس کمپنی کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ انٹل جیسی کمپنیاں سافٹ ویئر بنانے کے لیے بھارت جیسے ممالک کا رخ کر رہی ہیں کیونکہ ان ممالک میں امریکہ کی نسبت سافٹ ویئر انجینیئر سستے داموں یہ کام سرانجام دیتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق امریکہ میں ایک سافٹ ویئر انجینیئر کی تنخواہ ایک بھارتی سافٹ ویئر انجینئر کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ ہے۔ | اسی بارے میں لیپ ٹاپ 100 ڈالر سے بھی کم میں29 September, 2005 | نیٹ سائنس کمپیوٹر اب 9990 روپے میں 02 August, 2005 | نیٹ سائنس دنیا کا طاقت ورترین کمپیوٹر23 June, 2005 | نیٹ سائنس نئی عمودی ہارڈ ڈرائیو کا انقلاب12 June, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||