’حقائق ناکافی ہیں‘:منموہن سنگھ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے وزیر خارجہ نٹور سنگھ کے خلاف الزامات کی تفتیش کرانے کے مطالبات کو رد کر دیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نٹور سنگھ پر الزام ہے کہ انہوں نے صدام حسین کے دوراقتدار میں اقوام متحدہ کے تیل برائے خوراک پروگرام سے ذاتی فوائد حاصل کیے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی آزادانہ تفتیش میں دیے گئے حقائق وزیر خارجہ نٹور سنگھ کے بارے میں ’برے نتائج‘ پر پہنچنے کے لیے ’ناکافی‘ ہیں۔ واضح رہے کہ پال وولکر کی قیادت میں ہونے والی انکوائری کے مطابق بھارتی وزیرخاجہ نٹور سنگھ اور کانگریس پارٹی نے تیل برائے خوراک پروگرام سے فوائد حاصل کیے۔ انکوائری کے نتائج کےمطابق نٹور سنگھ اور کانگریس پارٹی پروگرام کے باقائدہ ٹھیکیداروں میں شامل نہیں تھے بلکہ پروگرام کے نٹور سنگھ ہفتے کو ان الزامات کو یہ کہہ کر مسترد کر چکے ہیں کہ یہ بے بنیاد ہیں اور سچ پرمبنی نہیں ہیں۔ | اسی بارے میں ’کوفی عنان کے خلاف نئےمیموز‘15 June, 2005 | آس پاس تیل برائے خوراک: سربراہ مستعفی08 August, 2005 | آس پاس کمزوریاں تسلیم کرتا ہوں: کوفی عنان07 September, 2005 | صفحۂ اول 2000 کمپنیوں پر بےضابطگی کا الزام28 October, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||