’آپ سے معاملات ہو سکتے ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے نیویارک میں امریکی صدر جارج بش سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ایران کے مسئلے سمیت کئی عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ بی بی سی ہندی سروس کے راجیش جوشی نے نیویارک سے بتایا ہے کہ یہ ملاقات آدھ گھنٹہ جاری رہی جس کے بعد بھارت کے سیکٹری خارجہ شام سرن نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی وزیرِ اعظم اور امریکی صدر میں ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں مختلف عالمی امور پر بات چیت ہوئی۔ صدر بش نے بھارتی وزیرِ اعظم سے کہا: ’آپ اچھے انسان ہیں، ہم آپ کے ساتھ معاملات کر سکتے ہیں۔‘ اس ملاقات میں ایران کے موضوع پر بھی تبادلۂ خیال ہوا اور صدر جارج بش نے کہا کہ بین الاقوامی برادرای کو ایران کے جوہری پروگرام پر کافی تشویش ہے۔ بھارتی وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت کی ایران پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور ایران نے عالمی برادری نے جو وعدہ کیا تھا کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے وہ اسے پورا کرے گا۔ اور بھارت کو توقع ہے کہ ایران اپنے وعدے کو پورا کرے گا۔ سیکٹری شام سرن کی بریفنگ میں پاکستان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔ تاہم اس نیوز بریفنگ کے اختتام کے قریب بھارتی وزیرِ اعظم کے میڈیا کے مشیر سنجے بارو نے صحافیوں کو بتایا کہ من موہن سنگھ نے امریکی صدر سے یہ کہا کہ ’پاکستان اب بھی دہشتگردی کے بہاؤ کو کنٹرول کرتا ہے۔‘ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||