کرشمہ، شوہرلڑائی دلچسپ موڑ پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اداکارہ کرشمہ کپورکےشوہر سنجے کپور نےدلی ہائی کورٹ سے ایک عرضی میں کہا ہے کہ انکی پانچ ماہ کی بیٹی سمائرہ کی پرورش کا انہیں حق دیا جائے۔ انہوں نےعدالت سے کہا ہے کہ بیٹی کی سرپرستی کے معاملے میں سمائرہ کو بھی ایک فریق تسلم کیا جاۓ تاکہ اسکی جانب سے وہ مقدمہ دائر کرسکیں۔ کرشمہ کپور کےایک حلف نامے کے جواب میں مسٹر کپور نے اپنی عرضی میں کہا کہ وہ سمائرہ کے فطری سرپرست ہیں۔ اس حیثیت سے وہی اسکے ذمہ دار ہیں اور اس سے متعلقہ تمام فیصلے کرنے کے بھی مجاز ہیں۔ انہوں نےعدالت سے کہا کہ اس پورے معاملے میں انہیں سمائرہ کا دوست مقرر کیا جائے۔ اس سے قبل کرشمہ کپور نے ممبئی کے آفس سے سمائرہ کا پاسپورٹ بنوایا تھا اور بیٹی کے ساتھ وہ امریکہ جانا چاہتی تھیں۔ لیکن انکے شوہر سنجے کپور نے باپ کی اجازت کے بغیر بیٹی کے پاسپورٹ پر اعتراض کیا تھا اور عدالت سے اسے منسوخ کرنے کی گزارش کی تھی۔ بعد میں ہائی کورٹ نےکرشمہ کو باپ کی اجازت کے بغیر بیٹی کو ملک سے باہر لیے جانے سےمنع کردیا تھا اور ایک حلف نامہ داخل کرنے کو کہا تھا۔
انکا کہنا تھا کہ وہ سمائرہ کی ماں ہیں اور بیٹی کو باہر لےجانا غلط نہیں ہے۔ دلی ہائي کورٹ میں یہ معاملہ جانے کے بعد ہی اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ اداکارہ کرشمہ کپور اور شوہر سنجے کپور کے تعلقات میں دراڑ پڑ گئی ہے۔ ان دونوں کی ستمبر دوہزار تین میں بڑے دھوم دھام سے شادی ہوئی تھی۔ ابھی تک دونوں کے درمیان قانونی طور پر طلاق نہیں ہوئی ہے لیکن کرشمہ کافی دنوں سے شوہر سے علحیدہ ممبئی میں رہ رہی ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||