کرشمہ کے شوق میں جان دے دی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں خود کو روحانی رہنما کہنے والا ایک شخص زندہ دفن ہو کر دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا ۔ تقریباً بیس برس کی عمر کے اس نوجوان نے اپنے مریدوں سے کہا کہ وہ اس کو ایک گہرے گڑھے میں زندہ دفن کر دیں اوردو روز بعد وہ صحیح سلامت اور زندہ نمودار ہوگا۔ گاؤں میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس شخص نے پہلے بھی اس طرح کے کرتب کامیابی سے کرکے دکھائے تھے اور وہ زندہ واپس نکل آیا تھا۔ لیکن پہلے اس طرح کے کرتب وہ کچھ دیر کے لئے کیا کرتا تھا نہ کہ دو دن کے لئے ۔ اس مرتبہ جب اس کے مریدوں نے دو دن بعد اسے نکالنے کے لئے گڑھا کھودا تو اسے مردہ پایا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||