کرشمہ: ملک سے باہرجانے پر باپندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دِلی ہائی کورٹ نے بالی وڈ کی اداکارہ کرشمہ کپور کے، چارماہ کی بیٹی سمائرہ کے ساتھ، ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں حکومت کو حکم دیا ہے کہ امیگریشن کےحکام کو ہدایات جاری کی جائیں۔ کرشمہ کے شوہر سنجے کپور کی جانب سے دائر کیےگئے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جج موکل موگھدل نے ایک تحریری نوٹس میں کرشمہ کپور کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کواپنے شوہر کی جانب سے تحریری رضامندی کے بغیر ملک سے باہر نہیں لےجا سکتیں۔ کرشمہ کپور کے بارے میں یہ حکم ان کے شوہر کی درخواست پر جاری کیا گیا ہے۔ ان کےشوہر بھارت کے اہم صنعت کاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ درخواست ان اطلاعات پر دی تھی کہ کرشمہ بیٹی کےساتھ امریکہ جانے کی تیاریوں میں ہیں۔ عدالت نے اس سلسلے میں ممبئی کےمرکزی اور ریجنل پاسپورٹ آفس کو بھی نوٹس جاری کر دیئےہیں۔ سنجے کپور نے نے یہ الزام لگایا تھا کہ ان کی بیٹی کا پاسپورٹ ان کی مرضی کے بغیر اور تمام قوانین کو بالائےطاق رکھ کر بنوایا جارہا ہے۔ بالی وڈ کی اداکارہ کرشمہ کپور نے مشہور صنعت کار سنجے کپور سے دو ہزار تین میں شادی کی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||