BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 August, 2005, 11:12 GMT 16:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’شدت پسندوں کی حمایت بند کریں‘

من موہن سنگھ
’ضروری ہے کہ شدت پسندی کا سارا ڈھانچہ اکھاڑ پھینکا جائے‘
بھارتی وزیرِاعظم منموہن سنگھ نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ کشمیر میں شدت پسندوں کی حمایت کرنا بند کر دے۔

انہوں نے یہ بات بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ’میں جانتا ہوں کہ پاکستانی حکومت نے شدت پسندوں پر کچھ پابندیاں لگائي ہیں لیکن ادھورے اقدامات سے کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ اس سلسلے میں مزید بہت کچھ کیے جانے کی ضرورت ہے اور یہ ضروری ہے کہ شدت پسندی کا سارا ڈھانچہ اکھاڑ پھینکا جائے‘۔

جموں و کشمیر کا ذکر کرتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک وہاں پوری طرح سےامن قائم نہیں ہو سکا ہے اور وہاں کے لوگ تشدر اور دہشت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

بھارتی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ’میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ اور پھر کہنا چاہتا ہوں کہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو بات چیت سے حل نہیں ہو سکتا ہو۔ بات چیت کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور ہمیشہ کھلے رہیں گے‘۔

بھارتی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کا عہد کیا جس میں امن و ہم آہنگی کے سائے میں ہر شخص کو اقتصادی فائدہ پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسے موڑ پر ہے جہاں وہ تاریخ بنا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جس رفتار سے اقتصادی ترقی ہو رہی ہے اگر یہ جاری رہی تومجھے یقین ہے کہ آنے والے پانچ دس برس میں ہم پورے بھارت سے غریبی، جہالت اور بیماریوں کو مٹا سکیں گے‘۔

منموہن سنگھ نے ماضی کی عظمتوں سے لے کر مستقبل کے تصور تک تقریبا ہر پہلو پر مفصل بات کی اور کہا کہ’صحیح معنوں میں آزادی کا خواب اس وقت پورا ہوگا جب آخری شخص تک اس کا فائدہ پہنچ سکے‘۔

یوم آزادی کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں مسٹر سنگھ نے ہر طبقے کو خوش رکھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ’ میں کوئی نیا وعدہ نہیں کرنا چاہتا میں صرف پہلے کے پروگراموں پر عمل کرنا چاہتا ہوں‘۔

دریں اثناء بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر سری نگر میں بخشی سٹیڈیم کے باہر ایک دھماکہ ہوا۔ بخشی سٹیڈیم میں یوم ِ آزادی کی پریڈ منعقد ہوتی ہے۔ اس دھماکے میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ بھارتی یوم ِآزادی کے موقع پر بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں مکمل ہڑتال ہوئی ہے اور نطام ِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد