BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 June, 2005, 20:40 GMT 01:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈوڈہ کی ایک جھڑپ میں 7 ہلاک

کشمیر
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ ہفتے ہونے والی ایک جھڑپ کی فائل تصویر
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک خونریز تصادم میں اب تک کم از کم دو پولیس اہلکار اور سی آر پی ایف کے تین جوان ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جھڑپ کے دوران چار مکان بھی جل کر خاک ہو گئے ہیں۔

ضلع ڈوڈہ کے بھدروہ علاقے میں ہندوستانی افواج نے بدھ کی دوپہر سے ایک گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ ایک اعلی پولیس آفیسر کے مطابق جب پولیس کا ایک گروپ اس گھر کی طرف بڑھا تو مسلم تشدد پسندوں نے ان پر گولی چلائی۔ جس میں دو پولیس اہلکار مارے گئے۔ جن کا تعلق اسپیشل ٹاسک فورس سے تھا۔

مقامی باشندوں کے مطابق بھارتی افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس گھر میں بارود پھینک کر آگ لگا دی ۔ آگ اس قدر بڑھ گئی کہ آس پاس کے تین اور گھر بھی اس کی زد میں آگئے۔

بھارتی فوج نے کل رات ایک شدت پسند کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ محاصرہ رات بھر رہا لیکن جب صبح سی آر پی ایف کے جوان گھر کی تلاشی کے لئے آگے بڑھے تو جلے ہوئے مکان سے شدت پسندوں نے پھر گولیاں چلائيں جس میں سی آر پی ایف کے تین جوان ہلاک ہو گئے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دو شددت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک شدت پسند اب بھی مکان کے اندر موجود ہے۔ اس بات کا بھی شک ہے کہ اس مکان میں ایک زیر زمین خفیہ کمرہ بھی ہے۔ جس کی وجہ سے شدت پسند آگ لگنے کے باوجود زندہ بچ گئے۔

اسی ضلع کے کشتواڑ علاقے میں دو دن کی مکمل ہڑتال آج ختم ہو گئی ۔ یہ ہڑتال مقامی لوگوں نے ڈویژنل کمانڈر کی مبینہ طور پر حراست میں ہلاکت کے خلاف احتجاج میں کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد