کشمیر: دو واقعات میں چھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دورے سے ایک روز پہلے ایک واقعہ میں چھ افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ بڈگام ضلع کے قریب ایک گھر میں حکومت نواز سابق ملیشیا گروپ کے فاروق احمد سمیت پانچ افراد کو پیر کی رات گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ ایک دوسرے واقعہ میں عسکریت پسندوں نے ایک اور حکومت نواز ملیشیا کارکن کی بیٹی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ سابق ملیشیا گروپ کے یہ کارکن ایسے عسکریت پسند ہیں جو پہلے حکومت کے خلاف برسرپیکار تھے لیکن اب حکومت کے ساتھ مل کر دوسرے عسکریت پسندوں کو پکڑوانے میں حکام کی مدد کرتے ہیں۔ یہ واقعات انڈیا کے وزیراعظم من موہن سنگھ کے بدھ کے روز سے شروع ہونے والے دورے سے محض ایک روز پہلے ہوئے ہیں۔ مسٹر سنگھ مئی ہونے والے الیکشن میں کانگریس کی جیت کے بعد پہلی مرتبہ کشمیر جارہے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان امن تعلقات کی کوششوں کے باوجود کشمیر میں تشدد کے واقعات مسلسل جاری ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||