BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 May, 2005, 13:34 GMT 18:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فوجی رازوں کی فروخت کی تحقیقات

News image
پیسے لے کر فوجی راز فروخت کرنے کی خبر آج بیشتر بھارتی اخبارات نے شائع کی ہے
ہندوستان کے وزير دفاع پرنب مکھر جی نے کہا ہے کہ حکومت ان الزامات کی تحقیقات کرائے گی کہ 1965 کی ہند پاک جنگ کے دوران ایک ہندوستانی اعلیٰ فوجی اہلکار نے ہندوستان کے اہم فوجی راز پاکستان کو فروخت کئے تھے۔

پاکستان کے سرکردہ اخبار ’نیوز‘ نے خبر شائع کی ہے کہ قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور فوجی حکمراں ایوب خان کے صاحبزادے گوہر ایوب خان نے اپنی زیر اشاعت سوانح عمری میں لکھا ہے کہ ایک ہندوستانی بریگیڈیئر نے فوجی منصوبے کی تفصیلات محض 20 ہزار روپے میں انکے والد کے ہاتھوں فروخت کی تھیں۔

گوہر ایوب نے بریگیڈیئر کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے لیکن اتنا ضرور بتایا ہے کہ متعلقہ فوجی اہلکار اب بھی حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی شناخت اپنی کتاب میں ظاہر کریں گے۔

وزیر دفاع پرنب مکھرجی نے کہا ہےکہ یہ قرین قیاس نہیں ہے کہ کوئی فوجی افسر محض 20 ہزار روپے کے لئے فوجی نوعیت کے اہم راز فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں انکا تعلق چالیس برس قبل سے ہے لیکن پھر بھی ان کی حکومت اس معاملے کی تحقیقات کرائے گی ۔

پیسے لے کر فوجی راز فروخت کرنے کی خبر آج بیشتر اخبارات نے شائع کی ہے اور ملک کے کئی ٹی وی چینلز پر مسٹر خان کا انٹرویو بھی پیش کیا گیا ہے۔

دلی میں یہ اندازہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ متعلقہ بریگیڈیئر کون ہو سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد