آندھراپردیش میں پانچ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی جنوبی ریاست آندھراپردیش میں پولیس کی فائرنگ سے حزب اختلاف کی ایک جماعت کے پانچ کارکن ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تلگو دسام پارٹی کے ایک جلوس کے شرکاء کے مشتعل ہوجانے سے شروع ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ کا یہ واقعہ اننت پور میں پیش آیا۔ تلگو دسام پارٹی گزشتہ سال ریاستی انتخابات میں کامیاب ہوگئی تھی۔ تشدد کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تلگو دسام پارٹی کی امیدوار پریتلا سونیتا اپنے جماعت کے کارکنوں کے ایک ساتھ کے بڑے جلوس کی صورت میں اگلے ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامذدگی جمع کرانے جا رہی تھیں۔ جلوس کے شرکاء مقامی انتظامیہ کے دفتر کے باہر جہاں سونیتا نے اپنے کاغذاتِ نامذگی جمع کرانے تھے پولیس کی ایک بھاری جمعیت کو دیکھ کر مشتعل ہو گئے۔ انہوں نے پولیس کے خلاف نعرہ لگاتے ہوئے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا اور پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کر دیا۔ حزب اختلاف کے کارکن پریتلا سونیتا کے خاوند پریتلا روی کی اس سال جنوری میں ہلاکت کا ذمہ دار پولیس کو ٹھہراتے ہیں۔ مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے فائرنگ کی۔ نامہ نگاروں کے مطابق علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے مزید کمک مہیا کر دی گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||