BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 April, 2005, 12:27 GMT 17:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی شہریت کی درخواست مسترد

بھارتی پاسپورٹ
مریم کے بھائيوں نے ویزا بڑھوانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے
دلی ہائی کورٹ نے ایک پاکستانی خاتون کی زندگی کے آخری لمحے ہندوستان میں گزارنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تہتر سالہ مریم النساء پاکستان میں ستاون برس گزارنے کے بعد ہندوستان آئي تھیں اور باقی زندگی اپنے بھائی کے ساتھ حیدرآباد دکن میں رہنا چاہتی تھیں۔

مریم النساء ساٹھ روز کے ویزے پر ہندوستان آئي تھیں اور انہوں نے بہت کوشش کی کہ انہیں ہندوستانی شہریت مل جائے لیکن حکومت کا کہنا تھا کہ شہریت حاصل کرنے کے لیے مریم کی درخواست درست طریقے سے نہیں آئي تھی اور نہ ہی ان کے پاس کوئی ایسا ثبوت تھا جس سے یہ ثابت ہو کہ وہ ہندوستان میں پیدا ہوئي تھیں۔

اس کے لیے انہوں نےعدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا لیکن دلی ہائی کورٹ نےحکومت کے دلائل سن کر ان کی دلی آنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

اگرچہ عدالت نےحکومت کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس کا جواب اسے دینا ہے لیکن انکے ویزے کی معیاد پوری ہوگئی تھی اس لیے انہیں واپس پاکستان جانا پڑا۔

مریم کی درخواست کے مطابق وہ سنہ انیس سو بتیس میں حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئی تھیں۔ انکی شادی جودھ پور کے الہی بخش سے انیس سو چالیس میں ہوئی تھی اور انیس سو اڑتالیس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ پاکستان ہجرت کر گئیں تھیں اوروہاں سندھ حیدرآباد کے پاس بس گئی تھیں۔

تین برس قبل انکے شوہرالہی بخش کا انتقال ہوگیا تھا اور کوئی اولاد نہ ہونے کے سبب ان کا وہاں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ مریم دو ماہ قبل ہندوستان آئي تھیں اور حیدرآباد دکن میں اپنے بھائیوں کے پاس رہ رہی تھیں۔

وہ چاہتی تھیں کہ چونکہ پاکستان میں انکی دیکھ بھال کرنے والا کوئي نہیں ہے اس لیے وہ باقی زندگی اپنے بھائیوں کے ساتھ گزار لیں اور مرنے کے بعد انکے والدین کے پاس انہیں دفنایا جائے۔

مریم کے بھائيوں محمد محمود اور محمد قاسم نے بھی ویزا بڑھوانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ عمر کے اس آخری مرحلے میں ان کی بہن کا کوئی خیر خبر رکھنے والا نہیں ہے اس لیے وہ چاہتے تھے کہ وہ ان کے پاس رہ کر زندگی کا آخری دور گزار لیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد