ظاہرہ اثاثوں کی تفصیل دیں: عدالت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے بیسٹ بیکری مقدمے کی اصل گواہ ظاہرہ شیخ کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے تمام اثاثوں کی تفصیل عدالت کے سامنے پیش کریں۔ عدالت عظمیٰ نے ظاہرہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اثاثوں اور بینک میں جمع کی گئی رقم کی مکمل تفصیلات چار ہفتے کے اندر عدالت کے سامنے رکھیں۔ ظاہرہ شیخ بیسٹ بیکری مقدمے کی اصل گواہ ہیں، اس معاملے میں 14 افراد کو فسادیوں نے زندہ جلا کر ہلاک کر دیا تھا جن میں ظاہرہ کے رشتے دار بھی شامل تھے۔ لیکن ظاہرہ عدالت میں دو بار اپنے بیان سے منحرف ہوگئیں۔ ظاہرہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملزموں کے خلاف بیان اپنی مدد کرنے والی سماجی کارکن تیستا سی تلواڈ کے دباؤ میں دیا تھا۔ تاہم کئی حلقوں کی جانب سے ان پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ملزمان کی جانب سے رشوت لے کر اپنا بیان بدل دیا۔ ظاہرہ نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس سلسلے میں ظاہرہ شیخ اور سی تلواڈ کے الزامات اور جوابی الزامات کی حقیقت جاننے کے لئے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ عدالت نے اس کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید تین مہینے کی مہلت دی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||