BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 January, 2005, 13:24 GMT 18:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان نے تحقیقات کا وعدہ کیا:بھارت
پرناب مکھرجی
’پاکستان اور بھارت نے کہا کہ وہ کشیدگی نہیں پیدا ہونے دیں گے‘
بھارت نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے مبینہ واقعہ کی تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔

بھارت کے وزیر خارجہ نٹور سنگھ اور وزیر دفاع پرناب مکھرجی نے مختلف بیانات میں کہا کہ ایل او سی پر پاکستانی فوج کی طرف سے مبینہ فائرنگ کی پاکستان سے شکایت کی ہے۔ دونوں وزراء نے کہا کہ پاکستانی حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات کی وعدہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ نٹور سنگھ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ پاکستان کو جدید اسلحے کی فراہمی کے بارے میں بھارت کے تحفظات کا خیال رکھے گا۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے ریاستی انتخابات کے سلسلے میں راجستھان کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت نے پاکستان کو اسلحے کی فراہمی کا مسئلہ اس لیے اٹھایا ہے کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ یہ ہتھیار دہشت گردوں کی بجائے اس کے پڑوسی کے خلاف استعمال ہو سکتے ہیں۔‘

پی ٹی آئی کے مطابق نٹور سنگھ نے بھارت اور امریکہ کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ابھی بھارت کے خدشات پر کوئی فیصلہ نہیں کیا لیکن انہیں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر یقین ہے کہ امریکہ بھارتی تحفظات کو یقیناً مد نظر رکھے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد