ممبئی: دو تاجروں کے خلاف وارنٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نےانڈرورلڈ سے روابط کے الزام کے تحت دو معروف تاجروں کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کی ہے۔ دونوں تاجروں نے گزشتہ عشرے میں ملک کے سب سے بڑے کاروباری مرکز ممبئی میں بہت تیزی سے تجارتی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ تاجر تمباکو کو نئے طریقے سے پیکیجنگ کرکے فروخت کرتے تھے جو پورے ملک میں بڑے پیمانے پر مقبول ہوا۔ ایک اور شخص کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے جو ممبئی کی انڈرورلڈ میں ایک بڑے جرائم پیشہ شخص کا بھائی ہے۔ یہ وارنٹ ریاست مہاراشٹر کی انسداد جرائم کے قانون کے تحت جاری کیے گئے۔ چوبیس جنوری کو اس بارے میں عدالتی سماعت ہوگی۔ دونوں تاجر، جن کے خلاف وارنٹ جاری کیے گئے، اس وقت ملک سے باہر ہیں۔ انہیں انڈورلڈ سےتعلق کے شبہے میں پہلے بھی پولیس کے سامنے بیان دینے کو کہا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||