بچوں سے بدفعلی، برطانوی گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی پولیس نے ایک برطانوی شہری، جان وہیلڈان، پر دو لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔ اسے جمعہ کو عدالت میں پیش کیا گیا اور مزید تفتیش کے لئے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ تین ماہ قبل بھی ایک دوسرے برطانوی، الین والٹرز، کو ایسے ہی الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ ممبئی اور گوا میں بچوں کے ساتھ جنسی بدفعلی کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق سڑسٹھ سالہ برطانوی شہری جان وہیلڈان کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں دو بچوں کے ساتھ ننگے پکڑ لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اس کے کمرے سے کنڈوم اور دیگر عریاں تصاویر ملی ہیں۔ جان وہیلڈان ایک ٹورِٹس ویزا پر ممبئی آیا تھا اور ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں قیام پذیر تھا۔ لیکن پولیس کے مطابق اس نے ایک چھوٹے سے دوسرے ہوٹل میں بھی کمرہ لیا تھا جسے وہ بچوں کے ساتھ جنسی بدفعلی کے لئے استعمال کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ جب وہ ہوٹل پر چھاپہ مارنے گئے تو ساتھ ایک فوٹوگرافر بھی لے گئے جس نے ان لوگوں کی ننگے حالت میں تصاویر لیں تاکہ انہیں شہادت کے طور پر عدالت میں پیش کیا جاسکے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ برطانوی شہری لندن کا رہنے والا ہے اور اس کے دو بچے ہیں۔ اس نے جمعہ کی شب سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اسے ایک ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا۔ عدالت نے اسے بارہ جنوری تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||